آئی جی پنجاب کا نیا حکم نامہ جاری، شہریوں کو کیا آسانی ملنے والی ہے؟

0
29

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس خدمت مراکز کو کھولنے کا حکم دے دیا۔ پولیس خدمت مراکز سے شہری ڈرائیونگ لائسنس سمیت ایک درجن سے زائد سہولیات باآسانی حاصل کرسکیں گے۔ آئی جی آفس کی جانب سے تمام آرپی اوز اور ڈی پی اوز کوخدمت مرکز کھولنے کے متعلق مراسلہ بھجوادیا گیا۔
آئی جی پنجاب نے احکامات جاری کیے کہ شہریوں کو خدمات اور سہولیات کی فراہمی کیلئے12مئی سے صوبہ بھر میں خدمت مراکز کھولے جائیں۔ جاری شدہ ایس او پیز کے مطابق کام کرتے ہوئے شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔کورونا وبا کی احتیاطی تدابیر کے پیش نظرصوبہ بھر میں پولیس خدمت مراکز16مارچ کو بند کر دئیے گئے تھے۔

Leave a reply