آئی جی پنجا ب کی زیر صدا رت محکمہ پو لیس کا اجلا س

0
44

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی میں مزید بہتری، جدید وسائل کے حصول، پوسٹوں کا دائرہ کار بڑھانے اور قابل ہیومن ریسورس کی ریکروٹمنٹ سمیت مختلف امور میں بہتری کیلئے دیگر سرکاری محکموں کو محکمہ پولیس کی جانب سے بھجوائی گئی سمریز کی جلد از جلد منظوری کیلئے فالواپ اور کوارڈی نیشن کے عمل کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ پولیس کوورکنگ میں درپیش مسائل کا خاتمہ ہو اور سروس ڈلیوری اور جرائم کے قلع قمع کا عمل مزیدتیز اور بہتر ہوسکے۔انہوں نے تمام یونٹ سربراہا ن کو ہدایت کی کہ وہ اپنے امور سے متعلق حکومتی محکموں کو بھجوائی گئی

تمام سمریز پر ہونے والی پیش رفت کا دوبارہ جائزہ لیں اور محکموں کی جانب سے لگنے والے اعتراضات کو جلد از جلد دور کرکے انہیں منظور ی کیلئے واپس بھجوائیں اور جہاں ضرورت ہووہاں متعلقہ افسران سے خود بات کرکے ان سمریز کی فی الفو ر منظوری کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ضلعی مصالحتی کمیٹیوں اورپولیس کمپلینٹ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ ایک احسن اقدام ہے چنانچہ انکی منظوری کے لیے ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ اور ڈی آئی جی لیگل، وزیر قانون سمیت دیگر دفاتر سے کلوز کوارڈی نیشن رکھیں جبکہ اضلاع میں ایس پی کملینٹس کی آسامیوں کی سمریز کی جلد از جلد منظوری کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ APCsاور 4Gلوکیٹرز خریدنے کیلئے بھجوائی گئی سمری کی جلد منظوری کیلئے ایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس متعلقہ محکموں سے قریبی رابطہ رکھیں جبکہ ڈی آئی جی ٹریفک موٹر ٹرانسپورٹ بل2020میں ترمیم کی سمری کی منظوری کیلئے کلوزفالواپ کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ پی ایچ پی پوسٹوں کا دائرہ کار بڑھانے اور نئی ٹرانسپورٹ وہیکلز کے حصول کیلئے بھجوائی گئی سمری پر پیش رفت کا بغور جائزہ لیتے ہوئے انہیں جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے جبکہ سپیشل برانچ میں ریسرچ آفیسرز کی تعیناتی سے متعلقہ سمری کی منظوری کیلئے ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ موثر فالواپ یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ سی ٹی ڈی میں سائیکالوجسٹ، کریمنالوجسٹ اور دیگر ملازمین کے پے پیکج میں بہتری بارے بھجوائی گئی سمریزکو بھی جلد از جلد منظور کروایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں محکمہ پولیس کی سمریز کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران افسران کوہدایات دیتے ہوئے کیا۔اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ، لیگل، لاجسٹکس،ٹریفک اور دیگر ونگز کی جانب سے مختلف محکموں کو بھجوائی گئی سمریز پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ آئی جی پنجاب کی زیر صدارت محکمہ پولیس کی زیر التواء سمریز کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ، لیگل، لاجسٹکس،ٹریفک اور دیگر ونگز کی جانب سے مختلف محکموں کو بھجوائی گئی سمریز کا جائزہ لیا گیا۔تمام یونٹ سربراہان زیر التواء سمریز کی جلد از جلد منظوری کیلئے موثر رابطہ کاری سے کاوشیں کومزید تیز کریں۔آئی جی پنجاب لاہور09مارچ-

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی میں مزید بہتری، جدید وسائل کے حصول، پوسٹوں کا دائرہ کار بڑھانے اور قابل ہیومن ریسورس کی ریکروٹمنٹ سمیت مختلف امور میں بہتری کیلئے دیگر سرکاری محکموں کو محکمہ پولیس کی جانب سے بھجوائی گئی سمریز کی جلد از جلد منظوری کیلئے فالواپ اور کوارڈی نیشن کے عمل کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ پولیس کوورکنگ میں درپیش مسائل کا خاتمہ ہو اور سروس ڈلیوری اور جرائم کے قلع قمع کا عمل مزیدتیز اور بہتر ہوسکے۔انہوں نے تمام یونٹ سربراہا ن کو ہدایت کی کہ وہ اپنے امور سے متعلق حکومتی محکموں کو بھجوائی گئی تمام سمریز پر ہونے والی پیش رفت کا دوبارہ جائزہ لیں اور محکموں کی جانب سے لگنے والے اعتراضات کو جلد از جلد دور کرکے انہیں منظور ی کیلئے واپس بھجوائیں اور جہاں ضرورت ہووہاں متعلقہ افسران سے خود بات کرکے ان سمریز کی فی الفو ر منظوری کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ضلعی مصالحتی کمیٹیوں اورپولیس کمپلینٹ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ ایک احسن اقدام ہے چنانچہ انکی منظوری کے لیے ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ اور ڈی آئی جی لیگل، وزیر قانون سمیت دیگر دفاتر سے کلوز کوارڈی نیشن رکھیں جبکہ اضلاع میں ایس پی کملینٹس کی آسامیوں کی سمریز کی جلد از جلد منظوری کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ APCsاور 4Gلوکیٹرز خریدنے کیلئے بھجوائی گئی سمری کی جلد منظوری کیلئے ایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس متعلقہ محکموں سے قریبی رابطہ رکھیں جبکہ ڈی آئی جی ٹریفک موٹر ٹرانسپورٹ بل2020میں ترمیم کی سمری کی منظوری کیلئے کلوزفالواپ کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پی ایچ پی پوسٹوں کا دائرہ کار بڑھانے اور نئی ٹرانسپورٹ وہیکلز کے حصول کیلئے بھجوائی گئی سمری پر پیش رفت کا بغور جائزہ لیتے ہوئے انہیں جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے جبکہ سپیشل برانچ میں ریسرچ آفیسرز کی تعیناتی سے متعلقہ سمری کی منظوری کیلئے ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ موثر فالواپ یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ سی ٹی ڈی میں سائیکالوجسٹ، کریمنالوجسٹ اور دیگر ملازمین کے پے پیکج میں بہتری بارے بھجوائی گئی سمریزکو بھی جلد از جلد منظور کروایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں محکمہ پولیس کی سمریز کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران افسران کوہدایات دیتے ہوئے کیا۔اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ، لیگل، لاجسٹکس،ٹریفک اور دیگر ونگز کی جانب سے مختلف محکموں کو بھجوائی گئی سمریز پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

Leave a reply