آئی جی پنجاب کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس، اہم فیصلے

0
34

آئی جی پنجاب کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس، اہم فیصلے

باغی ٹی وی :انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے کہاہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد اور خصوصاََ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں صوبہ بھرمیں بالخصوص بڑے شہروں کی مرکزی شاہرات کی ٹریفک مینجمنٹ پر بطور خاص توجہ دی جائے اورشہریوں کی سہولت کیلئے ٹریفک کے ہموار بہاؤ اور روانی کو برقرار رکھنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جائیں جبکہ چیف ٹریفک آفیسرز خود فیلڈ میں نکل کر ٹریفک کنٹرول پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیتے رہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث شاہرات پر ٹریفک دباؤ میں متوقع اضافے کے پیش نظر بہترین مینجمنٹ کے تحت ٹریفک کو رواں دواں رکھا جائے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر قانون شکنوں کے خلاف کاروائی میں ہرگز تاخیرنہ کی جائے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ صوبے کے تمام اضلاع میں ون ویلنگ اور اوور اسپیڈنگ کے خاتمے کیلئے بھرپور تیاری کے ساتھ سپیشل مہم شروع کی جائے اور ون ویلنگ میں ملوث نوجوانوں کے والدین سے شورٹی بانڈزلئے جائیں تاکہ اس خونی کھیل کا خاتمہ کرکے نوجوانوں کی قیمتی جانوں کو بچایا جاسکے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ صوبہ بھر میں بڑی شاہرات پر پی ایچ پی اور ضلعی ٹریفک پولیس کی ٹیمیں مل کر حادثات میں کمی کیلئے اقدامات جاری رکھیں اور شہریوں کی ٹریفک قوانین سے آگاہی کیلئے ایجوکیشنل مہم کو جاری رکھاجائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں ٹریفک پولیس کے محکمانہ امور سے متعلق اجلاس کی صدارت کے دوران ہدایات دیتے ہوئے کیا۔دوران اجلاس ٹریفک وارڈنز کی مختلف اضلاع میں ٹرانسفر اینڈ روٹیشن پالیسی میں مزید بہتری اور اپ گریڈ کرنے کیلئے تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا گیا جبکہ 5سال سے زائد المعیاد ٹریفک لائسنس کی تجدید کے حوالے سے معاملات پر بھی غور کیا گیا۔

دوران اجلاس ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب صاحبزادہ شہزاد سلطان نے آئی جی پنجاب کو مختلف پراجیکٹس، پیشہ ورانہ امور اورمجموعی کارکردگی کے متعلق بریفنگ دی جس پر آئی جی پنجاب نے احکامات دیتے ہوئے کہاکہ ٹریفک پولیس پنجاب پولیس کی انتہائی اہم فورس ہے لہذا شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی بلا تعطل روانی کیلئے بہتر پلاننگ اور وسائل کے موثراستعمال کو یقینی بناتے ہوئے پیشہ ورانہ امور سرانجام دئیے جائیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ سڑکوں پر بیشتر حادثات ڈرائیورز کی لاپرواہی، ناقص آلات اور تیز رفتاری کے باعث پیش آتے ہیں لہذا سی ٹی اوز ٹریفک حادثات میں کمی کے حوالے سے تمام پہلوؤں کے مد نظر جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کریں اور پی ایچ پی، ٹریفک پولیس اور ڈسٹرکٹ پولیس کی بنائی گئی مشترکہ ٹیمو ں کی براہ راست خود نگرانی کریں۔دوران اجلاس ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب بی اے ناصر بھی موجود تھے

Leave a reply