آئی جی پنجاب سے نئے تعینات ہونے والے اے ایس پیز کی ملاقات

0
44

آئی جی پنجاب انعام غنی سے اے ایس پیز کی سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ وفد میں وفاق کی جانب سے پنجاب میں تعینات ہونے والے اے ایس پیز شامل تھے۔
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ تمام اے ایس پیز سخت محنت، ہائی پروفیشنلزم اورجدیدپولیسنگ کو پیشہ وارانہ زندگی کا شعار بنائیں۔ جدید پولیسنگ اورتھانہ کلچر کی تبدیلی کیلئے شہریوں کو نوجوان افسران سے بڑی توقعات ہیں۔ فیلڈ میں یہ سوچ کر جائیں کہ ہمیں کچھ پتا نہیں یہی سوچ آپ کو سکھاتی اور آگے بڑھاتی ہے۔ عوام میں پولیس فورس کا مجموعی تشخص بہتر بنانے کیلئے خوش اخلاقی اور نرم رویے وقت کی اہم ضرورت ہے۔ شہریوں کو انصاف کی فراہمی اور انکے مسائل کے فوری حل کیلئے اپنے دفاتر کے دروازے ہمیشہ کھلے رکھیں۔ آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ماتحت سٹاف کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے انہیں بہتر سے بہتر کارکردگی کے لیے بھرپور اعتماد دیں۔ اپنی جاب کو اپنا لائف سٹائل بنائیں تا کہ پیشہ ورانہ زندگی کے چیلنجز سے بہتر طور پر نبرد آزما ہو سکیںوفد میں شامل اے ایس پیز کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب کے ویژن اور پالیسی گائیڈ لائن کے مطابق شہریوں کی حفاظت اور خدمت کیلئے سرگرم رہیں گے۔

Leave a reply