آئی جی پنجاب انعام غنی نے پولیس ٹریننگ کالج سہالہ راولپنڈی کا دورہ کیا۔ آئی جی پنجاب نے سکول آف انویسٹی گیشن میں جونیئر کمانڈ کورس میں زیر تربیت افسران کی ٹریننگ کا جائزہ لیا۔ آئی جی پنجاب نے زیر تربیت افسران واہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے مورال بلڈنگ اور رویوں میں تبدیلی کے بارے اہم ہدایات جاری کیں۔ آئی جی پنجاب نے کمپیوٹر لیب, لائبریری , لیڈی ریکروٹ کورس, ڈیجیٹل فائرنگ پریکٹس روم سمیت دیگر شعبوں کا دورہ بھی کیا۔ آئی جی پنجاب نے حکم دیا کے پنجاب بھر میں خواتین کانسٹیبلز کو نان پولیسنگ ڈیوٹیز سے ہٹا کر فوری طور پر فیلڈ میں تعینات کیا جائے۔ کمانڈنٹ ٹریننگ کالج سہالہ غلام رسول زاہد نے آئی جی پنجاب کو جاری تربیتی کورسز اور دیگر پیشہ ورانہ امور کے بارے میں بریفنگ دی۔ آئی جی پنجاب نے بتایا کہ افسران و اہلکاروں کی ماڈرن تقاضوں کے مطابق بہترین پیشہ ورانہ تربیت میری اولین ترجیح ہے اور سٹیزن سنٹرک پولیسنگ کے تحت عوامی خدمت اور حفاظت کیلئے خلوص نیت سے کاوشیں کی جائیں۔ اُنہو نے ہدایت دی کے تمام تر خدمات اور شہادتوں کے باوجود پولیس کا تشخص ٹھیک نہیں جس کیلئے ہمیں اپنا محاسبہ خود کرنا ہوگا۔ پہلے جزا پھر سزا کی پالیسی کے تحت ماتحت سٹاف اور اہلکاروں سے پیش آیا جائے۔ ٹریننگ کالج میں جدید مہارتوں کو سیکھ کر پیشہ ورانہ زندگی میں اپلائی کریں اور پولیسنگ کے معیار میں نمایاں بہتری لائیں








