آئی جی ریلوے پولیس نے ایسی کونسی پالیسی کی منظوری دے دی کہ ملازمین خوش ہوگئے

انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس عارف نواز خان کی منظوری پر ریلوے پولیس کی ویلفیئر پالیسی میں انقلابی اقدامات کئے گئے ہیں، ریلوے پولیس کی ویلفیئر پالیسی میں کی جانے والی مثبت تبدیلیوں کے بارے تحریری احکامات بھی جاری کر دئے گئے ہیں، شہداء ، حاضر سروس، ریٹائرڈ اور مرحوم ملازمین کی فیملیز کے لئے انقلابی اقدامات کے متعلق تحریری احکامات جاری کر دئیے ہیں، جس کے مطابق جہیز گرانٹ کو 20,000 سے بڑھا کر 40,000 روپے کر دیا گیا ہے، پنشنری سپورٹ کو 2,000 سے بڑھا کر 4,000 روپے ماہانہ کر دیا گیا ہے، اس سکیم کے تحت یہ فنڈ اب شہداء کی بیواؤں کو بھی دیا جائے گا، تعلیمی وظائف کی مد میں خاطر خواہ اظافہ کر دیا گیا ہے، ملک کی بڑی یونیورسٹی میں میرٹ پر آنے والے ملازمین کے بچوں کے لئے مکمل ٹیویشن فیس کا اضافہ کر دیا گیا ہے،

آئی جی پاکستان ریلواے نے مزید انٹرمیڈیٹ ڈگری پر 8,000 روپے، بیچلرز ڈگری پر 15,000 روپے، ماسٹرز ڈگری پر 20,000 روپے اور پروفیشنل ڈگری پر 25،000 روپے وظیفہ کی رقم کا اعلان کیا گیا ہے، طبی مالی امداد کی مد میں بھی خاطر خواہ اصافہ کر دیا گیا ہے، طبی مالی امداد کی سکیمیں جس میں دل کی سرجری، ہیپاٹائٹس، کینسر، گردے و جگر ٹرانسپلانٹ، ایمرجنسی ڈیلوری کیس اور دیگر بیماریوں اور ایکسیڈنٹ سے متعلق بھی خاطر خواہ امداد کا اعلان کر دیا گیا ہے، مذکورہ بالا سکیمیں ریلوے پولیس کی سابقہ ویلفیئر پالیسی میں موجود نہ تھی جن میں اضافہ کو ریلوے پولیس ملازمین کی جانب سے سراہا گیا ہے۔

Comments are closed.