جان ومال کی حفاظت،معاشرے میں امن وامان کا قیام پولیس کااصل کام،آئی جی شعیب دستگرکاپیغام

0
34

لاہور:انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے کہا ہے کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت اورمعاشرے میں امن و امان کا قیام پولیس کا اصل کام ہے اور جو یہ کام بخوبی کرے گا صرف وہی میری ٹیم کا حصہ رہے گا ۔انہوں نے مزیدکہاکہ پبلک سروس ڈلیوری اور پولیس کے خود احتسابی کے نظام کو بہتر سے بہتر کرنا میری ترجیحات میںسر فہرست ہے کیونکہ اگر ہم نے خود اپنا نظام احتساب مزیدمضبوط بنا لیا اور پبلک سروس ڈلیوری کو بہتر سے بہتر کر لیا توپھر کسی دوسرے کو ہم پر انگلی اٹھانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

نجم سیٹھی نے کیا حرکت کی کہ زرتاج گل کوسخت ترین جواب دینا پڑا

یہ ہدایات انہوں نے ہفتہ کو یہاں سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ پہلی آر پی اوز ، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کانفرنس کے دوارن صوبے کے تمام افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر تمام آر پی اوز، سی پی اوز ، ڈی پی اوز اورایڈیشنل آئی جی آپریشنز انعام غنی سمیت سنٹرل پولیس آفس کے دیگر افسران بھی موجود تھے جبکہ ا ٓئی جی پنجاب نے پیشہ ورانہ امور اور اپنی پالیسی گائیڈ لائن کے حوالے سے افسران کو اہم احکامات بھی جاری کئے۔

تبدیلی آگئی ،پولیس اہلکاروں کی موجیں ختم، نیا سافٹ وئیر تیار

انہوں نے نئے تعینات ہونے والے آر پی اوز اور ڈی پی اوز پر واضح کیا کہ وہ بہترین ٹیم لیڈر کا کردار ادا کرتے ہوئے ماتحت افسران واہلکاروں سے بہتر سے بہتر پرفارمنس لیں کیونکہ میرٹ کی پاسداری اور پالیسی گائیڈ لائن سے انحراف کرنے والے کو نہ صرف عہدے سے ہاتھ دھونا بلکہ کڑے احتساب کا سامنا بھی کرنا ہو گا۔ انہو ں نے مزیدکہاکہ شہریوں سے بدسلوکی یا بد کلامی اور غیر قانونی حراست کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسا کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی میں ہرگز تاخیر نہیں کی جائے گی

میجرصاحب آپ نے سچ فرمایا!آصف غفورکابھارتی میجرکےانکشاف پرشاندارجواب

Leave a reply