آئی جی سندھ کی مشاورت بارے اختلاف برقرار، وزیر اعلیٰ پھر سندھ بول پڑے
باغی ٹی وی : نئےآئی جی سندھ کا معاملہ ابھی تک لٹکا ہوا ہے. وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں نئے پولیس انسپکٹر جنرل (آئی جی) کی تعیناتی سے متعلق گورنر سے مشاورت کرنا ان کے لیے ممکن نہیں ہے۔
سندھ کابینہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کو کہا ہے کہ ایک تنازعہ پیدا ہوگیا ہے، اس میں گورنر کو نہیں دھکیلنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے وفاق کو پانچ نام دیے ہیں، جس نام پر رضامند ہوگئے تھے اسی کو تعینات کیا جائے۔ نئے آئی جی کے متعلق وفاق نے پہلے تین اور بعد میں دو اور نام مانگے جو دے دیے گئے ہیں۔
کلیم امام پر بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ آئی جی سندھ کلیم امام کو مفت مشورہ دیتا ہوں وہ متنازعہ بننے کے بجائے چھٹی پر چلے جائیں ان کا آگے کیریئر ہے اور وہ سینیئر افسر ہیں۔ ان کے اس عمل سے انکا کیریئر تباہ ہوگا۔ پولیس کا کام امن قائم کرنا ہے سیاست کرنا نہیں ہے







