آئی جی سندھ کا تبادلہ کیوں نہیں ہو رہا؟ وزیراعلیٰ سندھ نے پھر لکھا وزیراعظم کو خط

0
41

آئی جی سندھ کا تبادلہ کیوں نہیں ہو رہا؟ وزیراعلیٰ سندھ نے پھر لکھا وزیراعظم کو خط

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی جی سندھ کلیم امام کے تبادلے کے حوالہ سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو ایک اور خط لکھ دیا.

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کلیم امام کوآئی جی سندھ کے عہدے سے ہٹایا جائے، سندھ میں آئی جی پولیس کی تبدیلی کا معاملہ وفاقی کابینہ کو بھیجا گیا اور وفاقی کابینہ کا آئی جی سے متعلق فیصلہ 1993کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تو کلیم امام نے کھلے عام سندھ حکومت کا مذاق اڑانا شروع کردیا ہے، کلیم امام کا رویہ سندھ میں نفرتوں کا سبب بن رہا ہے، وہ غیر سنجیدہ اور غیر مہذب رویئے سے صوبائی حکومت کی توہین کررہے ہیں

وزیراعلیٰ سندھ نے خط میں صوبائی حکومت کے پانچ ناموں میں سے کسی ایک افسر کو آئی جی مقرر کرنے کا اصرار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے مشورے پرہی آئی جی پولیس کی تبدیلی کا عمل شروع کیا گیا، ٹھوس وجوہات ہونے کے باوجود ایک ماہ سے آئی جی پولیس کو ہٹانے کا معاملہ التوا کا شکار ہے۔

واضح رہے کہ تین روز قبل وزیراعظم عمران خان کی آئی جی سندھ کلیم امام سے اہم ملاقات ہوئی ہے،ذرائع کے مطابق ملاقات میں آئی جی سندھ سے اپنے اوپر لگنے والے الزامات اور سازش کو وزیراعظم کے سامنے رکھا

آئی جی سندھ نے وزیراعظم کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا.آئی جی سندھ کلیم امام نے ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان کو صوبہ سندھ میں امن و امان کی موجودہ صورتِ حال اور اہم امور پر بریفنگ دی۔

آئی جی نےسندھ حکومت سے متعلق شکایات کے بارے میں بھی بتایا،آئی جی نےسندھ حکومت کی جانب سے محکمہ پولیس میں مداخلت سے متعلق بھی آگاہ کیا،آئی جی سندھ نے وزیراعظم کو بتایا کہ سندھ حکومت کے من پسند ایس ایچ اوزاورڈی ایس پیز لگانے سے انکارکیا،سندھ حکومت کے خلاف ضابطہ اقدامات ماننے سے انکار کیا،محکمہ پولیس کےلیے مختص فنڈز دیگر محکموں میں استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی،جرائم پیشہ افراد کی سیاسی پشت پناہی کرنے والوں کورعایت نہیں دی،سندھ حکومت نےانتقامی کارروائی کےطورپرمحکمہ پولیس کے بجٹ میں کٹوتی کی،سندھ حکومت کے کچھ ارکان اسمبلی اراضی پرقبضے کرنے والوں کی پشت پناہی کررہے تھے،

سندھ حکومت کے آئی جی سندھ پر الزامات کے بعد کلیم امام بھی میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

آئی جی سندھ کے تبادلے پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اسمبلی میں اہم بیان، کیا کہا؟

سندھ حکومت کی خواہش رہی ادھوری، میں کہیں نہیں جا رہا، آئی جی سندھ نے کیا اعلان

آئی جی سندھ کلیم امام کے تقریب سے خطاب کرنے کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما بھی میدان میں آ گئے،سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا کہ آئی جی سندھ کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی،کلیم امام کے دور میں کراچی میں وارداتوں میں اضافہ ہوا،

سعیدغنی کا مزید کہنا تھا کہ کلیم امام کے دور میں وزرا پر سنگین الزامات عائد کیے گئے،کلیم امام کے دور میں سندھ میں صورتحال مزید خرا ب رہے ۔ کلیم امام کی سندھ میں کارکردگی اطمینان بخش نہیں تھی،

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کل وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ 24 گھنٹے میں آئی جی سندھ تبدیل ہوں گے، وفاقی حکومت کا استحقاق ہے کہ ان کو کہیں بھی تعینات کرے۔ آئی جی سندھ کا کام پولیسنگ کرنا ہے، وہ بیانات دے رہے ہیں.آئی جی سندھ کیسے اس طرح کی بات کرسکتے ہیں

آئی جی سندھ کلیم امام کی ایک سال میں شاندار کارکردگی رپورٹ سامنے آ گئی

Leave a reply