آئی جی سندھ کی زیر صدارت سی پی او میں اجلاس

0
45

آئی جی سندھ کی ذیر صدارت سی پی او میں منعقدہ ایک ویڈیو لنک اجلاس میں میرپورخاص پولیس رینج اور اسکے متعلقہ اضلاع کے لیئے محرم الحرام سال 2021 کے دوران اختیارکردہ حفاظتی اقدامات اور لائحہ عمل کا مختلف پہلوؤں سے تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مزید ضروری ہدایات دی گئیں۔اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز سندھ،اے آئی جی آپریشنز سندھ اور اے آئی جی ایڈمن سی پی او براہ راست جبکہ دوسری جانب ویڈیو لنک پر ڈی آئی جی میرپور خاص اور ضلعی ایس ایس پیزکے علاوہ میر پورخاص،عمرکوٹ اور تھرپارکر/مٹھی میں قائم مختلف امام بارگاہوں،شیعہ کونسل اور درگاہوں سے تعلق رکھنے والی علماء اکرام/ذاکرین/متولی ظہیرالحسن نجمی، حمزہ نقوی،شاہ بخش لند،سیدعباس علی شاہ،سیدزوالفقار علی شاہ،زمان کھوسو، صابرفقیر،شمس الدین شاہ اورگل محمد باجیر بھی موجود تھے۔
آئی جی سندھ نے محرم سیکیورٹی اقدامات پر اجلاس میں شریک علماء اور ذاکرین سے باقاعدہ مشاورت کی اور انکی تجاویز کی روشنی میں پولیس کو جملہ حفاظتی اقدامات کو ٹھوس اور مربوط بنانے کے احکامات دیئے۔آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ محرم مجالس،جلوسوں کی فہرستوں کو سامنے رکھتے ہوئے اور منتظمین سے مسلسل روبط کے تحت ہر سطح پر غیرمعمولی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر علماء اکرام اور ذاکرین نے محرم سیکیورٹی اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنی جانب سے سندھ پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Leave a reply