آئی جی سندھ کی سی ٹی ڈی پولیس افسران واہلکاروں سے ملاقات۔اہم فیصلے

0
120

کراچی :-آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سینٹرل پولیس آفس میں سی ٹی ڈی افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی اور انسداد دہشت گردی جیسے اقدامات میں انکی جرأت مندانہ و دلیرانہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔

اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی عمران یعقوب منہاس نے جرائم کے خلاف محکمانہ امور پر بریفنگ دیتے ہوئے گذشتہ دنوں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان ہونیوالے پولیس مقابلے اوراس حوالے سے پولیس حکمت عملی اور لائحہ عمل کو مؤثر بنائے جانے جیسے امور پر بھی بریفنگ دی۔علاوہ اذیں انہوں نے مقابلے کے دوران سی ٹی ڈی کے زخمی اہلکاروں کے علاج معالجے کی تفصیلات سے بھی آگاہی دی۔

آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

آئی جی سندھ نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر عوام کی جان و مال کے تحفظ کے ضمن میں جو اقدامات کیئے وہ ناصرف لائق ستائش بلکہ قابل تحسین بھی ہیں یعنی کہ آپ لوگوں نے گر کسی ایک انسان کی جان بچائی تو گویا پوری انسانیت کو بچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی و دیگر جرائم جیسے اقدامات کو کامیاب اور نتیجہ خیز بنانیکے لیئے علاقوں کی سطح پر ریکی نگرانی سراغ رسانی اور مخبری کے نیٹ ورک کو مذید مربوط اور مؤثر بنایا جائے تاہم جرائم کے خلاف پولیس ایکشن کے دوران حفاظت خود اختیاری جیسے امور کا بھی خاص خیال رکھا جائے۔

میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

آئی جی سندھ نے ملاقات میں شریک سی ٹی ڈی کے سینئر افسران کو یہ ٹاسک دیا کہ غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت کی روک تھام کو باقاعدہ نقل و حمل کے ذرائع کا پتہ اور نشاندھی کرتے ہوئے یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں اختیار کردہ حکمت عملی اور لائحہ عمل کو ہر سطح پر مربوط اور کامیاب بنایا جائے۔

پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

ان کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی کے کارہائے نمایاں اور کارکردگی کے حوالے سے تقریب تقسیم انعامات و تعریفی اسناد کا جلد انعقاد کیا جائیگا۔

Leave a reply