‏آئی جی ایف سی بلوچستان کا شہید حیات کے گھر آمد. والدین کو بھرپور تعاون اور انصاف کی یقین دہانی۔

0
59

کوئٹہ:‏آئی جی ایف سی بلوچستان کا شہید حیات کے گھر آمد.والدین کو بھرپور تعاون اور انصاف کی یقین دہانی۔ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے خضدارمیں جاں بحق ہونےوالے طالب علم حیات مرزا کے والدین سے تعزیت کرنےکے لیے آئی جی ایف سی بلوچستان ان کے گھرپہنچ گئے

باغی ٹی وی کے مطابق اس موقع پر آئی جی ایف سی بلوچستان نے حیات مرزا کےوالدین سے اظہارہمدردی کرتے ہوئے اس واقعہ میں ملوث لوگوں کوقرارواقعی سزادینے کا اعلان کیا

یاد رہے کہ یاد رہے کہ حیات بلوچ کا تعلق ضلع کیچ سے تھا۔ وہ کراچی یونیورسٹی میں فزیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے طالب علم تھے۔ 13 اگست کومبینہ طورپر ایک بم دھماکے کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

اس وقت حیات بلوچ کے قتل کے خلاف بلوچستان کے بلوچ اکثریتی علاقوں میں لوگ سراپا احتجاج ہیں اور انصاف کا مطالبہ کررہے ہیں۔

Leave a reply