آئی جی پی پنجاب پولیس کرکٹ لیگ2022ء کااختتامی میچ آرپی اوالیون ریجن فیصل آباد بمقابلہ ریجن ڈیرہ غازی خان کی ٹیموں کے درمیان اقبال سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔
مزید تفصیلات :
(شان رسول نماٸندہ باغی ٹی وی سے)
آئی جی پی پنجاب پولیس کرکٹ لیگ2022ء کااختتامی میچ آرپی اوالیون ریجن فیصل آباد بمقابلہ ریجن ڈیرہ غازی خان کی ٹیموں کے درمیان اقبال سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔
میچ کے مہمان خصوصی جناب صاحبزادہ شہزاد سلطان ایڈیشنل آئی جی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈپنجاب پولیس تھے۔
میچ زیر سرپرستی جناب آرپی او فیصل آبادعمران محمودہوا جبکہ دیگر مہمانوں میں سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد غلام مبشر میکن،ڈی پی او جھنگ حسن اسد علوی،ایس ایس پی آپریشن محمد عبداللہ لک،ایس ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن ریٹائرڈ محمد اجمل،ایس ایس پی RIBفداحسین،ایس ایس پی سپیشل برانچ احمد ارسلان و ٹاؤن ایس پیز صاحبان شامل تھے۔
ڈیرہ غازی خان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور فیصل آباد کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ فیصل آبادکی ٹیم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں ڈیرہ غازی خان ریجن کی ٹیم کو205رنز کا ہدف دیا۔
جس کے تعاقب میں ڈیرہ غازی خان کی ٹیم بیٹنگ کرتے ہوئے19اوورز میں 173رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ فیصل آباد نے 32رنز سے میچ جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔میچ کے اختتام پر ایڈیشنل آئی جی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈپنجاب پولیس صاحبزادہ شہزاد سلطان اور آرپی او فیصل آباد عمران محمودنے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کیے۔
میچ کی پہلی اینگز کے بعدآرپی او فیصل آباد عمران محمود نے کھلاڑیوں کا جذبہ بڑھانے کیلئے بیٹنگ کی اور ایس ایس پی آپریشن،ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور ڈی پی او جھنگ نے باؤلنگ کروائی۔
ایڈیشنل آئی جی پی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈصاحبزادہ شہزاد سلطان نے شاندار ٹورنامنٹ کا انعقاد کروانے پر آرپی او فیصل آباد عمران محمود کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر انہوں نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں کو اپنے فرائض منصبی کی سرانجام دہی کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ایسی سرگرمیاں فٹنس کو بحال رکھنے اور ذہنی دباؤ کو کم کرنے کا ذریعہ بنتی ہیں۔