اسلام آباد:پی ٹی وی ملازمین کوجبری چھٹی پرکیوں بھیجا جارہا ہے ، اسلام آبا ہائی کورٹ نے پی ٹی وی انتظامیہ سے جواب طلب ،اطلاعات کےمطابق پی ٹی وی کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر کی تقرری ، بورڈ کی تشکیل ،ملازمین کو قبل از ریٹائرمنٹ جبری رخصت پر بھیجے جانے اور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کی پوسٹ کو ختم کرنے سمیت چھ مختلف مقدمات کی سماعت ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے کی۔ جس پر فریقین کی جانب سے وکلاءپیش ہوئے۔
پی ٹی وی کے سینئر سیکرٹری سلطان نعیم کی پٹیشن پر فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے پی ٹی وی ملازمین کو جبری رخصت پر بھیجنے کے مزید عمل کو اگلی سماعت تک روکنے کا حکم دے دیا۔پی ٹی وی سی بی اے یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری پرویز اختر بھٹی اور پی ٹی وی کے ڈائریکٹر کرنل (ر) حسن عماد محمدی اور رٹ پیٹیشن دائر کرنے والے دیگر افراد کی طرف سے پی ٹی وی بورڈ کی اہلیت اور اس کے فیصلوں کو چیلنج کیا گیا تھا
عدالت عالیہ نے پی ٹی وی کی کلیدی پوسٹوں پر تعیناتی اور بورڈ کی تشکیل سمیت دیگر کیسز پر پیراوائز کمنٹس اگلی سماعت پر طلب کر لیے عدالت نے کہا کہ اگر پی ٹی وی بورڈ کی تشکیل غیر قانونی ثابت ہوئی تو بورڈ سمیت اس کے اب تک کیے گئے تمام فیصلے کالعدم قرار دے دیے جائیں گے۔عدالت نے سماعت کے لیے اگلی تاریخ 16اپریل مقرر کی ہے۔