احساس ایمرجنسی کیش کے لیے کونسا نمبر اصلی ہے بتایا ثانیہ نشتر

0
23

احساس ایمرجنسی کیش کے لیے کونسا نمبر اصلی ہے بتایا ثانیہ نشتر

باغی ٹی وی : عوام کو سہولیات دینے کے سلسلے میں ایک اور سہولت مہیا کردی گئی ، معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ محنت کش بھائیوں کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے حکومت پاکستان نے احساس ایمرجنسی کیش کی 8171 ایس ایم ایس سروس کو مفت کر دیا ہے۔

ٹویٹر پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ رواں ہفتے محنت کش بھائیوں اور بہنوں سے بات چیت کے دوران مجھے معلوم ہوا کہ ہمارے دہاڑی دار طبقے کو احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں بذریعہ ایس ایم ایس شامل ہونے کے طریقہ کار کے متعلق مزید آگاہی کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے ایس ایم ایس سے لے کر رقم وصولی تک کا طریقہ کار بتاتے ہوئے کہا کہ آپ محنت مزدوری کرتے ہیں، آپ کی آمدن کورونا وائرس کی صورتحال میں رک گئی ہو تو حکومت 12 ہزار امداد دے گی۔

ثانیہ نشتر نے کہا کہ امداد لینے کے لئے موبائل سے پیغام بھیجیں، اہل قرار پا جائیں تو قریبی بینک سے رقم ملے گی۔ امداد لینے کے لئے طریقہ کار اپنانا لازمی ہے۔ حکومت آپ کو امداد ضرور مہیا کرے گ

Leave a reply