وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احتساب کا عمل کسی صورت نہیں رکے گا
باغی ٹی وی : وزیر اعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی اور پارلیمنٹ میں قانون سازی سے متعلق بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران ایف اے ٹی ایف سے قانون سازی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ احتساب کا عمل کسی صورت نہیں رکے گا اور ملک کو لوٹنے والوں کو کسی صورت این آر او نہیں دیں گے۔
ذرائع کے مطابق بابراعوان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے قانونی نکات پر بریفنگ دی.اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی صحت فیصل سلطان اور صوبائی وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے ملاقات کی اور پنجاب میں صحت انصاف کارڈ کی فراہمی میں خیبر پختونخوا کے طرز پر توسیع کے امور پر گفتگو کی گئی۔
آپ نے وزیراعظم کوشامل تفتیش کیوں نہیں کیا؟ عدالت کا نیب سے سوال
وزیر اعظم سے آسٹریلیا کے فورٹیسکیومیٹلز گروپ کے چیئرمین اینڈریو فوریسٹ نے بھی ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے کورونا کے بعد معیشت کی بحالی اور کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاوَن کی حکمت عملی سے بھی آگاہ کیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت سرمایہ کار دوست ماحول کی فراہمی کی پالیسی پر گامزن ہے اور لاک ڈاوَن کے دوران احساس پروگرام کے ذریعے غریبوں تک امداد فراہم کی۔
اینڈریو فوریسٹ نے وبا سے نمٹنے کی حکومتی حکمت عملی کو خراج تحسین پیش کیا اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاری سے پاکستان میں ملازمت کے مواقع پیدا ہوں گے۔
واضح رہے کہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ حکومت کو گنجائش دینے کا مطلب ملک کو اور نقصان ہے،ایف اے ٹی ایف دہشت گردی کے خلاف ایجنڈہ ہے، حکومت فیٹف کی آڑ میں ایسا قانون مسلط کر رہی ہے جو نیب کا باپ نہیں دادا ہے، یعنی 90 دن کے لئے بغیر ریمانڈ کے پکڑ سکیں اور اسکے بعد 90 دن ضمانت نہ ہو، کسی میڈیا والے، تاجر، صحافی کارکن کو بوگس 100 ڈالر کی چٹ بنا کر اقتصادی دہشت گردی کی دفعہ لگا کر 180 دن کے لئے جیل میں ڈال دیا جائے گا، فیٹف کا قانون جو حکومت بنا رہی ہے ثابت کریں کہ کسی ملک مین ایسا قانون موجود ہے، افغانستان میں بھی ایسا قانون نہین ہے، انٹرنیشنل کمیونٹی کا نام لے کر کالے قانون مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہم مزاحمت کریں گے، ہم کسی طور پر ایسی اجازت نہین دیں گے،اس سے قوم نئی دلدل میں پھنسے گی، عوام کی سیاسی حقوق صلب کر لئے جائیں گے.
فیٹف کی آڑ میں حکومت ایسا قانون مسلط کر رہی ہے جو نیب کا باپ نہیں دادا ہے،احسن اقبال








