احتساب عدالت کے جج کے انکار کے بعد ن لیگ کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے، شہباز گل
وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ مریم کی فہم و فراست ن لیگ کی سیاست کو دفنا دے گی،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم صفدر کو سیاست کی ساکھ خراب کرنے پر سیاست سے دستبردار ہو جانا چاہیے، افسوس سیاسی جماعتیں اپنے بڑوں کی کرپشن بچانے کیلیے کسی بھی حدتک جا سکتی ہیں، کل شہباز شریف، شاہد خاقان، دیگر سیاستدانوں کواخلاقی جرات کامظاہرہ کرناچاہیےتھا، قوم نے دیکھ لیا اپنے مفاد کیلیے یہ لوگ کس طرح قومی اداروں پر کچڑا اچھالتے ہیں،
انہوں نے کہاکہ ججوں پر دباؤ ڈالنا اور اثر ورسوخ استعمال کرنا ان کا پرانا وتیرہ رہا ہے، مریم کی جذباتی تقریر اور ڈرامے کا شو فلاپ ہو گیا، لیگی قیادت نے کل دو گھنٹے قوم کو یرغمال بنائے رکھا، ن لیگ کی سیاست جھوٹ، جھوٹ اور جھوٹ پر ہی مرکوز ہے. شہباز گل کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت کے جج کےانکارکے بعد انہیں شرم سے ڈوب مرنا چاہیے، افسوس کہ لیگی رہنمااپنے پرانے وتیروں سے باز نہیں آئے، بیگم صفدر کی پریس کانفرنس کا24گھنٹےگزرنے سے پہلے ہی ڈراپ سین ہوگیا،