احتساب عدالت نے فواد حسن فواد پر فرد جرم عائد کر دی

احتساب عدالت نے فواد حسن فواد پر فرد جرم عائد کر دی

باغی ٹی وی : احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد پر فرد جرم عائد کر دی۔

احتساب عدالت لاہور میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے اہلخانہ پر بھی فرد جرم عائد کی۔ ملزمان میں فواد حسن فواد، رباب حسن، وقار حسن اور انجم حسن شامل ہیں۔

فواد حسن فواد کی رہائی کا لاہورہائیکورٹ نے دیا حکم


عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کے خلاف بیانات ریکارڈ کرنے کے لیے گواہان کو طلب کر لیا۔ عدالت نے بریت کی درخواستیں واپس لینے پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔

رواں سال کے آغاز پر لاہور ہائی کورٹ نے کوئی بھی غیر قانونی پراپرٹی ثابت نہ ہونے پر فواد حسن فواد کی ضمانت منظور کر لی تھی۔

لاہور ہائی کورٹ کے ججز جسٹس طارق عباسی اور جسٹس چوہدری مشتاق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فواد حسن فواد کی ضمانت کا چار صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا تھا۔

فواد حسن فواد کی درخواست ضمانت پر عدالت نے کیا حکم دیا؟ اہم خبر

Comments are closed.