افیصل آباد- تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ میں امام مسجد کا 13سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد،امام مسجد حامدنے متاثرہ بچے احمد کو چھڑی سے تشدد کا نشانہ بنایا
والدآصف نعیم کے مطابق بچے کو تشدد کے بعد قید کر کے حبس بے جا میں رکھا, بچہ مدرسہ میں امام مسجد کے پاس قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے کیلے جاتا تھا ،جسے امام مسجد نے بری طرح تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد-گلستان کالونی کا رہائشی بچہ مقامی مسجد میں دینی تعلیم حاصل کرنے جاتا تھا, والدین بچے کا میڈیکل کروانے کے لیے الائیڈ ہسپتال پہنچ گئے
میڈیکل لینے کے بعد امام مسجد کے خلاف درخواست دائر کی جائے گی, بچے کے والد کی وزیر اعلی پنجاب اور ڈی پی او فیصل آباد سے انصاف کی اپیل ،بچے کے والد کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایسے عناصر کو سزا نہ دی گئی تو معاشرے میں ایسے واقعات روز ہوں گے اس کے بارے میں مؤثر قانون سازی کرنی چاہیے تاکہ ایسے واقعاات میں کمی واقع ہو

Shares: