کیرئیر کے ابتداء میں نامناسب مطالبات ماننے سے انکار کر دیا اعجاز اسلم

جب میں نے ماڈلنگ شروع کی اس وقت مرد ماڈلز کو کاسٹنگ کاوچ کی بہت پیشکش کی جاتی تھی
ijaz aslam

سینئر اداکار اعجاز اسلم نے اپنے کیرئیر کی شروعات ماڈلنگ سے کی تھی . اعجاز اسلم نے ماڈلنگ میں بہت نام کمایا . بعد ازاں انہوں نے اداکاری کا رخ کیا اور یہاں بھی انہوں نے بہت نام کمایا. اعجاز اسلم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ جب میں نے ماڈلنگ شروع کی تھی اس وقت حالات بہت مشکل تھے کیونکہ کسی بھی ماڈل کو نام بنانے کے لئے بہت جدوجہد کرنی پڑتی تھی. نام بنانا تو دور کی بات ہے کام حاصل کرنے کےلئے بہت محنت کرنا پڑتی تھی .کام دینے والے عجیب قسم کے مطالبات کیا کرتے تھے لیکن میں‌کسی بھی ناجائز مطالبے کو نہیں‌مانتا تھا.

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جب میں نے ماڈلنگ شروع کی اس وقت مرد ماڈلز کو کاسٹنگ کاوچ کی بہت پیشکش کی جاتی تھی اور ایسا رجحان عام تھا۔ اعجاز اسلم نے کہا کہ اس وقت انہوں نے اور ان کے پرانے ساتھیوں نے کاسٹنگ کاوچ کے رجحان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ایسے نامناسب مطالبات کو تسلیم کرنے سے انکار کیا، جس وجہ سے انہیں کام سے بھی ہاتھ دھونا پڑا۔لیکن مجھے کوئی افسوس نہیں ہے، میں‌ نے اپنی مرضی اور شرائط کے مطابق کام کیا ہے.

میرے والد ویوین رچرڈز نے میرے لئے بینک بیلنس نہیں چھوڑا مسابا

شاہد کپور نے فوٹوگرافرز کو ڈانٹ پلا دی

میری اور زینب کی منگنی نہیں ہوئی ہم اچھے دوست ہیں اسامہ خان

Comments are closed.