اسلام آباد:وزیراعظم کے بعد وزیر داخلہ نے کشمیریوں کے لیے اپیل کردی ، کیا ہے یہ اپیل خبر آگئی ، اطلاعات کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں عوام سے اپیل کی ہے کہ کل بروز جمعہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ یک جہتی کے لیے ریلیاں نکالی جائیں۔
“کیسا ظالم باپ ،اپنی ہی بیٹیوں پر چھریاں چلادیں،ظالم باپ نے چھریاں چلانے کی وجہ بھی بتادی” لاک ہے | ![]() | کیسا ظالم باپ ،اپنی ہی بیٹیوں پر چھریاں چلادیں،ظالم باپ نے چھریاں چلانے کی وجہ بھی بتادی |
---|
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور ظلم کو کل 60 دن ہو جائیں گے، عوام ریلیاں نکال کر مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کریں۔کشمیر کی تحریک آزادی بہت جلد اپنی منزل حاصل کرنے والی ہے، انہوںنے کہا کہ کشمیری بھی اپنے پاکستانی بھائیوں کی طرف دیکھ رہے ہیں
“ایل ڈی اے نے نیاپاکستان ہاوسنگ پراجیکٹ کے لیے جگہ دینے سے انکار کیوں کردیا ، میاں محمود الرشید کا کردار بھی سامنے آگیا” لاک ہے | ![]() |
---|
کشمیر اور کشمیریوں کی ازادی کے لیے ہر پاکستانی اپنا کردار ادا کرے ، ہمیںاس وقت کشمیریوں پر ہونے والے مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے، اعجاز شاہ کا کہنا تھا مودی سرکار کا شدت پسند چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے، ہم ایک پرامن قوم ہیں اور حق کے لیے آواز اٹھانے کا شعور رکھتے ہیں، وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں بھی خطاب میں یہی پیغام دیا۔
“ڈاکٹر شعیب سڈل نے72 سال بعد قائد اعظم کے بارے میں ایسے جملے کہہ دیئے کہ ہرکوئی حیران ہوگیا” لاک ہے | ![]() | ڈاکٹر شعیب سڈل نے72 سال بعد قائد اعظم کے بارے میں ایسے جملے کہہ دیئے کہ ہرکوئی حیران ہوگیا |
---|