3 افراد نےحاملہ بکری کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا کرمار ڈالا،ایک ملزم گرفتار
نئی دہلی: بھارت میں 3 افراد نے مبینہ طور پر حاملہ بکری کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناکر مارڈالا۔
باغی ٹی وی: بھارتی خبررساں ادارے ” زی نیوز” کے مطابق ایک انتہائی چونکا دینے والے واقعے میں، کیرالہ کے کاسراگود ضلع میں تین افراد نے مبینہ طور 4 ماہ کی حاملہ بکری کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناکر مارڈالا بکری ایک مقامی ہوٹل والوں کی تھی ۔
موٹروے کے قریب کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش
اطلاعات کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ منگل کی رات پیش آیا چار ماہ کی حاملہ بکری کا تعلق کوٹاچیری کے ایلیٹ ہوٹل سے تھا جہاں مرکزی ملزم سینتھل کام کرتا تھا۔
ہوٹل کے مالک کے مطابق ان کے ملازمین نے منگل کی رات 11 بجے کے قریب گھر کے پچھواڑے میں ہنگامہ آرائی کی آواز سنی۔ جب وہ یہ جاننے کے لیے باہر آئے کہ کیا ہو رہا ہے تو انہوں نے بکری کو بری طرح زخمی پایا تاہم کچھ دیر بعد اس کی موت ہوگئی۔
پولیس اہلکار کے ساتھ کی پولیس اہلکاروں نے کی اجتماعی زیادتی
ہوٹل کے عملے نے تین افراد کو موقع سے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے بھی دیکھا ان میں سے ایک ملزم سینتھل نامی شخص کو انہوں نے پکڑ لیا اور بعد میں پولیس کے حوالے کر دیا۔
سینتھل تقریباً دو سال سے ہوٹل میں کام کر رہا تھا۔ ہوٹل کے مالک کی جانب سے اس سلسلے میں باقاعدہ شکایت درج کرانے کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔
کاسراگود پولیس نے کیس کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کی ہے اور ملزمین پر جانوروں پر ظلم کے سلسلے میں تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات کے تحت فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید یا 10 سال تک کی سزا ہو سکتی ہے-