پی ٹی آئی چیئرمین ایک بار پھر 9 مئی کے واقعات سے منحرف ہو گئے

میں گرفتار ہو گیا تھا، کسی کو فون کر کے اشتعال نہیں دلایا
imran

اٹک: 9 مئی کو ملک بھر میں ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات پر جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے 6 مقدمات میں تفتیش کی ،جس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین ایک بار پھر 9 مئی کے واقعات سے منحرف ہو گئے۔

باغی ٹی وی: جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے 9 مئی کے واقعات سے متعلق 6 مقدمات میں تفتیش کی ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور سمیت پوری جے آئی ٹی ٹیم نے سابق وزیر اعظم سے سوالات کیے۔

جے آئی ٹی نے پوچھا کہ 9 مئی کے بارے میں آپ کی جانب سے اشتعال دلانے کے شواہد موجود ہیں چیئرمین پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ میں گرفتار ہو گیا تھا، کسی کو فون کر کے اشتعال نہیں دلایا۔

یوکرین میں دوران پرواز 2 فوجی تربیتی طیارے آپس میں ٹکرا گئے،3 پائلٹ ہلاک

ذرائع کا بتانا ہے کہ جے آئی ٹی نے سوال کیا کہ ایسی ویڈیوز اور کلپس ہیں جن میں مظاہرین آپ کا نام لیتے نظر آتے ہیں، جس پر سابق وزیر اعظم نے جواب دیا کہ کسی کو نہیں اکسایا سب اپنے طور پر کنٹونمنٹ کے علاقے میں گئے، جلاؤ گھیراؤ میں میری پارٹی کے کارکن نہیں، کوئی اور افراد تھے جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے جمعے کو 30 منٹ اٹک جیل میں ملاقات کی۔

آسٹریلیا کے ساحل کے قریب فوجی ہیلی کاپٹر گر کرتباہ

سوال کیا گیا کہ لوگ کنٹونمنٹ کے علاقے میں کیوں گئے تھے چیئرمین نے جواب دیا کہ جنہوں نے پکڑا تھا انہی کی طرف جانا تھا آپ کے لوگ پکڑتے تو تھانوں کی طرف جاتےسوال کیا گیا کہ آپ کے اشتہاری ملزمان اسلم اقبال، حماد اظہر اور مراد سعید سے بھی رابطوں کے کچھ شواہد ملے ہیں چیئرمین نے جواب میں کہا کہ شواہد ہیں تو رابطے کرنا کون سا جرم ہے، آپ کو جو بات کرنی ہے میرے وکیل سے کریں جے آئی ٹی نے کہا کہ وکیل کو عدالت میں بلایئے گا ہم تفتیش کرنے آئے ہیں۔

امریکا میں سفید فام شخص کی فائرنگ،3 سیاہ فام ہلاک

واضح رہے کہ چئیر مین پی ٹی آئی پر 9 مئی سے متعلق دہشت گردی کے 6 مقدمات درج ہیں جس پر جے آئی ٹی چئیرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کر رہی ہے۔

Comments are closed.