ایک اور ماں کا لعل ٹک ٹاک کی بھینٹ چڑھ گیا
باغی ٹی وی :پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی۔ دسویں جماعت کا طالب علم نہر اوجلہ پر ٹک ٹاک بنواتے ہوئے پانی کی نذر ہو گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق نہر اوجلہ میں ڈوبنے والا نوجوان 18 سالہ کلیم بٹ گوجرانوالہ کے پوش علاقے واپڈا ٹائون کا رہائشی ہے اور وہ اپنے دوستوں کے ساتھ نہانے نہر پر آیا تھا،کلیم بٹ ٹک ٹاک بنواتے ہوئے اچانک تیزلہروں کی نذر ہو گیا۔
ریسیکیو 1122 کے اہلکاروں نے لاش کی تلاش کےلیے آپریشن شروع کردیا، تاہم نہر میں پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے ریسیکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔
حکام کے مطابق نہر اوجلہ کو بمبانوالہ ہیڈ سے بند کروا کر پانی کم بھی کیا جا رہا ہے تاکہ ریسکیو آپریشن میں مدد مل سکے.
خاتون پولیس اہلکار کی وردی میں ٹک ٹاک بنانے پر نوکری سے نکالنے جانے کا معاملہ
خیال رہے کہ ا سے قبل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پب جی اور بیگو پر سے پابندی ہٹانے کا اعلان کیا تھا۔








