لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کے خلاف پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات جاری کر دیں-
باغی ٹی وی: ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف مجموعی طور پر 6 مقدمات درج ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو2 مقدمات میں ڈسچارج کیا جا چکا ہے جبکہ 4 مقدمات میں تفتیش زیر التوا ہے-
عمران خان نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا
پنجاب پولیس کے مطابق عمران خان کیخلاف تھانہ سرور روڈ اور ریس کورس میں تفتیش جاری ہے،عمران خان کیخلاف مدینہ ٹاون اور نیوائیر پورٹ راولپنڈی میں مقدمات خارج کیے جا چکے ہیں-
عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے حصول سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ پنجاب میں عمران خان کے خلاف 6مقدمات درج ہیں،عدالت نے استفسار کیا کہ مقدمات کی تفصیلات کون سی تاریخ تک ہیں؟ جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس لیے پوچھا آپ روز عمران خان کے خلاف نئے مقدمات درج کرتے ہیں، سرکاری وکیل نے کہا کہ جو رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی یہ مقدمات 20 مارچ تک کی رپورٹ ہے، لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کے خلاف درج مقدمات کا مکمل چارٹ طلب کر لیا، جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب اور ایف آئی اے بھی مکمل رپورٹ فائل کرے،عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل فراہمی پر آپ کو ایشو کیا ہے؟آج کل تو واٹس ایپ کا زمانہ ہے ایک منٹ میں سب کچھ مل جاتا ہے، لاہور ہائیکورٹ نے کارروائی دوپہر ایک بجے تک ملتوی کر دی
دوسری جانب تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھا ہے جس میں عمران خان کی قتل کی سازش، بربریت، ریاستی دہشتگردی واقعات کی تحقیقات کی استدعاکی ہے۔
جو بائیڈن نے کورونا سے متعلق خفیہ معلومات جاری کرنے کے قانون پر دستخط کر …
عمران خان نے خط میں کہاہے کہ خود پر 90 سے زائد مقدمات میں مسلسل ویڈیو لنک سے پیروی کی درخواست کر رہاہوں ،حکومت میری سلامتی سے متعلق غیر سنجیدہ، سکیورٹی کی فراہمی سے گریزاں ہے،وزیرآباد میں ایک مہلک قاتلانہ حملے کا شکار ہو چکا ہوں ، حملے میں بچ جانے کے بعد عدالتی پیشیوں پر میری زندگی مسلسل خطرے میں ہے۔