عمران خان کو سیکورٹی تھریٹ ، تحریک انصاف کو ایک اور حکومتی مراسلہ جاری

0
77

لاہور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آج لاہور مینار پاکستان میں جلسے کے حوالےسے تحریک انصاف کو ایک اور مراسلہ جاری کرگیا ہے-

باغی ٹی وی : مراسلے کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان بلٹ پروف گاڑی میں سفرکریں اور ان کی گاڑی کی کھڑکیاں اورچھت مکمل بند ہونی چاہیے خطاب کی جگہ اور سامنے لگنے والا شیشہ بھی بلٹ پروف ہونا چاہیے، جلسہ گاہ میں بیک اپ جنریٹرز موجود ہونے چاہیے تاکہ بجلی کی بندش پر ناخوشگوار واقعے سے بچاجاسکے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ اسٹیج، خواتین اور مردوں کے داخلی دروازوں کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے گی جبکہ جلسہ گاہ میں ایمرجنسی انخلا کے راستے بھی یقینی بنائے جائیں اور پولیس کے ساتھ جلسہ گاہ کے باہر قناطیں اورباڑلگانےکاکام مکمل کیاجائے اسٹیج اور وی آئی پی جگہ پرکوئی نامعلوم شخص داخل نہ ہوسکے اور جلسہ انتظامیہ پولیس اور ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون یقینی بنائے۔

قبل ازیں تحریک انصاف کے مینار پاکستان جلسے کے حوالے سے ،ڈپٹی کمشنر لاہورنے تحریک انصاف کی قیادت کو خط لکھا تھا ، کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث عمران خان جلسہ گاہ آنے کے بجائے ویڈیولنک پر خطاب کریں-

ڈپٹی کمشنر لاہور نے خط میں کہا تھا کہ مینار پاکستان جلسے میں سکیورٹی خدشات موجود ہیں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کرلیں، جلسہ گاہ مت جائیں۔

عمران خان کو ملنے والے تحائف کی تفصیل عام کرنے کا حکم

واضح رہے کہ حکومت ختم ہونےکے بعد پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملک بھر میں جلسوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، پی ٹی آئی نے پہلا جلسہ پشاور اور دوسرا جلسہ کراچی میں کیا تھا اور اب تیسرا جلسہ آج مینار پاکستان لاہور میں ہونے جارہا ہے۔

قبل ازیں سابق وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ جمعرات کو مینار پاکستان پر انشاء اللہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کروں گا عمران خان نے مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کی وجہ سے پردہ اٹھاتے ہوئےکہا تھا کہ یہ جلسہ میں اس لیے کررہا ہوں کہ 1940 میں اسی جگہ پر قراردادپاکستان پاس ہوئی تھی، اس وقت بھارت کے مسلمانوں نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ آزاد ملک پاکستان میں رہنا چاہتے ہیں۔

امریکی رکن کانگریس الہان عمر کی وزیرِ اعظم سے ملاقات، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال…


عمران خان نے مزید کہا تھا کہ میں کل پاکستانیوں کو مینار پاکستان اپنی حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے کیلئے بلارہا ہوں کیوں کہ ہمارے اوپر ایک بیرونی سازش کے تحت اپنے غلاموں اور پاکستان کے کرپٹ ترین افراد کو مسلط کیا گیا ہے ساتھ ہی اپنے پیغام میں عمران خان نے ہر طبقے کے افراد کو جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔

امریکی رکن کانگریس الہان عمر کی عمران خان سے بنی گالا میں ملاقات

Leave a reply