پی ٹی آئی کا ممکنہ لانگ مارچ رکوانے کے لئے حکومت متحرک ہوگئی، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکر دی گئی۔
وفاقی حکومت نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی استدعا کر دی، استدعا میں کہا گیا ہے کہ 25 مئی کے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی کاروائی کی جائے، سپریم کورٹ کے 25 مئی کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی کی گئی تھی، عمران خان نے ایچ نائن گراونڈ جانے کے بجائے ورکرز کو ڈی چوک کال دی۔
وفاقی حکومت نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی
عمران خان نے عدالتی فیصلے کے برعکس کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کا حکم دیا
تحریک انصاف کے کارکنوں نے سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا
فائر برگیڈ کی کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا، درخواست— Hassan Ayub Khan (@HassanAyub82) May 26, 2022
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی ورکرز نے ریڈ زون میں سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا، پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹس سے واضح ہے کہ عدالتی احکامات کی توہین کی گئی، سپریم کورٹ نے 25 مئی کو فیصلہ دیا تھا جس پر عمران خان نے عمل نہیں کیا، اب پھر عمران خان اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ شادیوں کے نام پر لوٹنے والی جعلساز دلہن گرفتار
انٹرپول نے خالصتان کے رہنما کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی بھارتی درخواست مسترد کر دی
میرے پاس کس کس کی اور کونسی کونسی ویڈیوز موجود ہیں؟ طیبہ گُل کا تہلکہ خیز انکشاف
پاکستان نے فیٹف کی 40 شرائط پر عملدرآمد مکمل کرلیا، گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان
برطانیہ سے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے، بلاول بھٹو زرداری
لانگ مارچ کو کامیاب کرنے کے لئے کارکنوں کو جہاد جیسے لفظ استعمال کرکے اکسا رہے ہیں، عدالت کے 25 مئی والے فیصلے پرعمل کرنے پر توہین عدالت کی کاروائی کی جائے، عمران خان نے جان بوجھ کر عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی، عمران خان اور ان کے پارٹی رہنما عدلیہ اور ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کا ٹرینڈ چلا رہے ہیں۔ عمران خان کی آج سے نہیں بلکہ اداروں کو بدنام کرنے کی ایک تاریخ ہے، عمران خان آئینی طریقے سے آنے والی حکومت کو دھمکیاں دے رہے۔ ہیں۔۔۔