چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سات مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج ہونے کے خلاف اپیل لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے-
باغی ٹی وی : 11 اگست کو لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے نو مئی واقعات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سات مقدمات میں عبوری ضمانتیں عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کی تھیں۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت میں سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکلا نے عدالت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے درخواست کی تھی کہ عدالت ضمانت کی درخواست پر دلائل سن کر فیصلہ کرلے، تاہم عدالت نے کہا کہ پی ٹی آئی اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست واپس لے تو ہی وہ اس مقدمے میں سماعت کر سکتے ہیں، جس پر وکلا نے درخواست واپس لینے کی حامی بھرلی، اور سماعت چار ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔
پرویز الٰہی کی گرفتاری،توہین عدالت کی درخواست دائر
دوسری جانب دوسری جانب صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الہیٰ کی گرفتاری کے خلاف بھی توہین عدالت کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر ہوگئی ہے عدالتی حکم کے باوجود چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری کا معاملہ ،ڈی آئی جی انویسٹیگیشن اور ڈی آئی جی آپریشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی-
عوام کے لیے بڑے بڑے سسٹم کوچیلنج کریں گے،پاکستان مرکزی مسلم لیگ
چوہدری پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی نے لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی، دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کی تمام کیسز میں ضمانت منظور کی، نیب حراست سے بازیاب کراکے چوہدری پرویز الٰہی کو رہا کرایا گیا عدالت نے ڈی آئی جی آپریشن اور ڈی آئی جی انویسٹیگیشن کو طلب کرکے تحریری حکم نامہ دیا، عدالت نے پولیس افسران کو بحفاظت گھر پہنچانے کا حکم دیادونوں پولیس افسران کی موجودگی میں چوہدری پرویز الٰہی کو اٹھایا گیا دونوں پولیس افسران نے عدالتی حکم کے برعکس چوہدری پرویز الٰہی کی حفاظت نہیں کی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت ڈی آئی جی انویسٹیگیشن اور ڈی آئی جی آپریشن کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے-








