میں عمرہ کر کے آئی ہوں میرے قریب مت آئو راکھی نے صحافیوں کو ڈانٹ پلا دی

میں دل سے مسلمان ہوئی ہوں اور میں‌مسلمانوں کا احترام کرتی ہوں
0
37
rakhi

بالی وڈ کی ڈرامہ کوئین کہلائی جانے والی راکھی ساونت جو کہ مسلمان ہو چکی ہیں اور حال ہی میں وہ عمرہ بھی کرکے آئی ہیں. ان کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے ، جس میں وہ صحافیوں سے کہہ رہی ہیں، کہ دور رہو مجھ سے ، میں ابھی ابھی عمرہ کرکے آئی ہوں، میں مسلمان ہو چکی ہوں اور مجھے فاطمہ کہا کرو. انہوں نے کہا کہ میرے قریب ہو کر کوئی بھی کھڑا ہونے کی کوشش بھی نہ کرے. ان سے میڈیا نے ہندو مسلم مذہب کے حوالے سے بات کرنے کی کوشش کی تو اس پر بھی وہ سیخ پا ہو گئیں اور بولیں کہ مجھ سے ہندو مسلمان پر بات نہیں کرنی.

”میں دل سے مسلمان ہوئی ہوں اور میں‌مسلمانوں کا احترام کرتی ہوں”، میری شادی نہیں رہے گی ، عادل سے طلاق ہو جائیگی لیکن میں‌ اسلام کبھی نہیں چھوڑوں گی. میں خدا سے پیار کرتی ہوں، مسلمان ہونا عادل کی شرط تھی اور میں پیار میں مسلمان ہوئی ، جب ہو گئی ہوں تو اب اس سے پیچھے نہیں‌ہٹنے والی. یاد رہےکہ راکھی ساونت نے عادل درانی سے مسلمان ہو کر شادی کی لیکن ان دونوں کی شادی زیادہ نہ چل سکی ، اور اب دونوں کی طلاق کے معاملات چل رہے ہیں.

کونسے بالی وڈ اداکار سعود کے رشتہ دار ہیں؟

افسوس ہے پرائیڈ آف پرفارمنس نہیں ملا نئیر اعجاز

شاہ رخ خان اپن مداحوں کے لئے گنجے ہو گئے

Leave a reply