اوکاڑہ : ریسکیو 1122 کی ماہ اگست کی منتھلی رپورٹ جاری

دو زخمیوں کو کراچی ریفر کیاگیاتاہم احتجاج کے باعث ایمبولینس گھگھر پھاٹک کے قریب پھنس گئی،تاخیر سے ہسپتال پہنچنے کے باعث دونوں زخمی دم توڑگئے

اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)ریسکیو1122 اوکاڑہ نے ماہِ اگست میں 3757ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے 18679افراد کو مدد فراہم کی۔ 648متاثرین کو موقع پر ابتدائی طبی ا مدادفراہم کی، 2832کو ہسپتال میں منتقل کیا اور 15053 افراد کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال
تفصیلات کے مطابق ریسکیو1122 اوکاڑہ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس ریسکیو1122 اوکاڑ ہ سنٹرل اسٹیشن پر منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے کی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ریسکیو1122 اوکاڑہ کوگزشتہ ماہ کل 26397کالزموصول ہوئی ہیں جس میں 3757 ایمرجنسی کالز ہیں۔ 16213غیر متعلقہ اورمس کالز، 6294 معلوماتی،74رونگ کالزاور 53فیک کالز ہیں۔ ایمرجنسی کال کا تناسب121کالز فی دن ہے۔3757 ایمرجنسیز میں 812روڈ ٹریفک حادثات، 2469میڈیکل، 20آگ لگنے کے واقعات، 119 کرائم ، 04 ڈوبنے کے اور333متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔

روڈ ٹریفک حادثات میں 874افراد متاثر ہوئے جن میں 9 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوئے جبکہ311 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداددی گئی اور554متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔آگ لگنے کے 20 واقعات ہوئے جن میں 7کمرشل ایریا اور 13رہائشی علاقے پیش آئے۔ آگ لگنے کی وجوہات میں شارٹ سرکٹ (10)، گیس لیکج (02)، کچن فائر (02)، دیگر(02) اور لاپرواہی (04) بنی۔ان واقعات میں بروقت ریسپانس کرتے ہوئے تقریباََ 1Millions کی پراپرٹی کو محفوظ کیا۔

ریسکیو موٹر بائیک سروس کے ذریعے شہر بھر میں 663ایمرجنسیز پر ایوریج ریسپانس ٹائم کو برقرار رکھتے ہوئے665 افراد کو مدد فراہم کی۔ پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرمیں 493مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے منتقل کیا گیا۔ 174مریضوں کو ضلع بھر سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوکاڑہ منتقل کیا گیا جبکہ319افراد کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میں دوسرے اضلاع کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

دریائے ستلج پر جاری فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران15053 افراد کو مال مویشیوں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا

Leave a reply