عمران خان کی نیندیں ایک ہفتہ حرام رہیں گی،مولانافضل الرحمان،غریب کا ٹھیلا ناجائز اور بنی گالا جائز ہے؟ حمزہ شہباز

0
113

اسلام آباد: پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ چارسال اپوزیشن نے بے گناہ جیلیں کاٹی ہیں جب کہ عمران خان چار سالوں میں کرپشن کی ایک پائی بھی ثابت نہیں کرپائے-

باغی ٹی وی : حمزہ شہباز نے اسلام آباد میں مہنگائی مکاؤ مارچ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین دن سے سڑکوں پر ہیں، جگہ جگہ لوگوں نے پرتپاک استقبال کیا، عمران خان آپ کو گھر جانا ہوگا، تحریک عدم اعتماد بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

عمران خان سیاسی مخالفین کے خلاف مذہب کارڈ استعمال کرتا ہے، مریم نواز

حمزہ شہباز ںے کہا کہ عوام آج ایک وقت کے کھانے کے لیے ترس گئے ہیں، 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنے والے نے لوگوں کے گھر گرا دیئے، آج ہرطبقہ آپ سے تنگ آچکا ہے، گھروں میں بچے دودھ کیلئے ترستے ہیں والدین کے پاس پیسے نہیں، قیامت خیز مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں قوم پوچھتی ہے 50 لاکھ گھر کیوں نہیں بنے؟ قوم پوچھتی ہے تمہارے دعوے اور وعدے کہاں ہیں؟-

ن لیگ کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا کہ 50 لاکھ گھربنانا دورکی بات ،تجاوزات کے نام پرلوگوں کےگھرگرادیےگئے، بنی گالا کے گھر کو ریگولرائزکردیا گیا، غریب کا ٹھیلا ناجائز اور بنی گالا جائز ہے؟ قوم توشہ خانہ کا حساب مانگتی ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات اوربجلی گیس کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں، تم نے شہبازشریف کے میثاق معیشت کو مذاق بنا دیا، چارسال اپوزیشن نے بے گناہ جیلیں کاٹی ہیں جب کہ تم چار سالوں میں کرپشن کی ایک پائی بھی ثابت نہیں کرپائے تحریک عدم اعتماد کرسی کے لیے نہیں ہے، عمران نیازی کی گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکا دینا ہوگا۔

ابھی تو پنجاب میں گیم شروع ہوا ہے، پرویز الٰہی کیسے وزیراعلیٰ بن گئے؟،لیگی…

دوسری جانب اسلام آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کے دوران خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے متحدہ اپوزیشن کے جلسے کو ختم کرنے کا اعلان کیا۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ناجائز حکمرانی کے خلاف آپ کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں، اب اس حکومت کے خاتمے کا وقت قریب آچکا ہے، ایسی ناجائز ، نااہل حکومت کا ایسا خاتمہ کیا جائے کہ دوبارہ ایسی حکمرانی کا کوئی سوچ بھی نہیں سکے گا۔


مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جائز حکمرانی کے لیے آپ نے قربانیاں دی ہیں، قومی اسمبلی میں اس نا اہل کے خلاف باضابطہ عدم اعتماد کی تحریک پیش ہوچکی ہے، یہ بڑا بے آبرو ہوکر اس کوچے سے نکلے گا نا اہل حکمراں کہتا ہے میرے خلاف بیرونی قوتوں کی سازش ہے، عمران خان کی قسمت میں عزت نہیں، اس کی حیثیت گلی ڈنڈے جیسی ہے۔


سربراہ پی ڈی ایم نے مزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد عمران خان کی نیندیں ایک ہفتے حرام رہیں گی تحریک انصاف کو معلوم ہی نہیں کہ امربالمعروف کے معنی کیاہیں جبکہ اسے نہ امر بالمعروف لکھنا آتا ہے اور نہ بولنا آتاہے، ہمارا جاہلوں سے واسطہ پڑاہے، جاہلوں کی باتوں کا جواب نہیں دیاجاتا۔


پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا آزادی مارچ کے ثمرات حاصل کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں جبکہ ہم کامیابی کے قریب ہیں اوران شاء اللہ یہ جنگ جاری رہے گی عمران خان اس وقت ہمارے شکنجے میں ہیں، اس کے گریبان پر ہمارا ہاتھ پہنچ گیا ہے، عمران تم اپنی خیر مناؤ اور دوسروں کی باتیں کرنا چھوڑ دو۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے کہ میاں نوازشریف اربوں روپے بھیج کر ججوں کو خرید رہا ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں ان کو عدالت میں کھڑا کرکے پوچھا جائے اور عدالت عظمی کے کردار کو مشکوک بنانے کا نوٹس لیاجانا چاہیے۔

چئیرمین سینیٹ کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد تیار

Leave a reply