لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا-

باغی ٹی وی : سابق وزیر اعظم عمران خان شوکت خانم اسپتال میں زیر علاج تھے تاہم اب ان کی صحت میں بہتری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کرد یا گیا ہے عمران خان کچھ دیر میں زمان پارک کے لیے روانہ ہوں گے۔

قصور میں پی ٹی آئی کی ریلی پر فائرنگ کا مقدمہ درج، ملزم کی شناخت ہو گئی

ترجمان پنجاب حکومت نے بتایا ہے کہ صحت میں بہتری آنے پر عمران خان کو آج 12بجے ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا عوام کی جانب سےنہ صرف اپنے گھروں میں بلکہ اجتماعات میں بھی عمران خان کی صحتیابی،درازی عمر کے لئے دعائیں کی گئیں تحریک انصاف حقیقی آزادی کا مشن ادھورا نہیں چھوڑے گی ،قیادت آج اپنا نیا لائحہ عمل دے گی ۔

دوسری جانب شوکت خانم اسپتال نے عمران خان کو گولی لگنے کے معاملہ پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی سرجری کے دوران دائیں ٹانگ سے گولی کے 4 ٹکرے نکالے گئےعمران خان کی بائیں ٹانگ سے ٹکڑا نہیں نکالا گیا۔ عمران خان اسپتال پہنچنے پر مکمل ہوش میں تھے۔ آپریشن ٹکڑے نکالنے کے لیے کیا گیا۔عمران خان کی حالت تیزی سے بہترہورہی ہے۔

شوکت خانم اسپتال کی جانب سے جاری کر دہ عمران خان کی میڈیکل رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ عمران خان جمعرات کی شام ساڑھے 5 بجے شوکت خانم اسپتال پہنچے، عمران خان جب اسپتال پہنچے تو وہ ہوش میں تھے، انہیں اپنی دائیں ٹانگ میں شدید درد ہو رہا تھا انہیں درد میں کمی کی ادویات دی گئیں، ان کا ایکسرے اور سی ٹی اسکین کیا گیا جنہیں ریڈیالوجسٹ اورانہیں طبی امداد دینے والی ٹیم نے دیکھا۔

عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر نوٹسز جاری

رپورٹ کے مطابق رات سوا 8 بجے عمران خان کی ران اور ٹانگ سے گولی کے ٹکڑے نکالنے کیلئے آپریشن کیا گیا، دو ٹکڑے ران میں موجود خون کی بڑی شریان کے قریب تھے، ایک ٹکڑا ان کی دائیں ٹانگ کی پنڈلی کے قریب تھا جو پنڈلی میں فریکچر کا سبب بنا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ عمران خان کی دائیں ٹانگ سے گولی کے چار ٹکڑے نکال لیے گئے تاہم ان کی بائیں ٹانگ کے نچلے حصے میں موجود ٹکڑے نہیں نکالے گئے کیونکہ ان سے کسی نقصان کا اندیشہ نہیں تھا ان کی دائیں ٹانگ پر پلاسٹر لگا دیا گیا تاکہ پنڈلی کا فریکچر ٹھیک ہونے میں مدد مل سکے، اب وہ بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

اس سے قبل لاہور کی جناح اسپتال بھی عمران خان کی میڈیکل رپورٹ جاری کی تھی، عمران خان کی دونوں میڈیکل رپورٹوں میں واضح فرق سامنےآیا جناح اسپتال نے کہا تھا کہ عمران خان کو دونوں ٹانگوں میں ایک ایک گولی لگی جناح اسپتال انتظامیہ کے مطابق عمران خان کی دائیں ٹانگ پر گولی چھو کر گزر گئی جبکہ بائیں ٹانگ میں لگنے والی گولی نے ہڈی کو متاثر کیا عمران خان کی دونوں ٹانگوں پر زخموں کے 16 نشانات پائے گئے عمران خان اسپتال پہنچے تو بے ہوش تھے-

واضح رہے کہ عمران خان وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے فائرنگ کرنے والے شخص کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا۔

عمران خان کو آج شوکت خانم اسپتال سے ڈسچارج کئے جانے کا امکان

Shares: