سابق وزیراعظم کی برطرفی کے بعد ’عمران خان کُرتا‘ پھر سے مقبول

0
39

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی تصاویر سے آویزاں کُرتوں کو فیشن ہاؤس ’کرما‘ نے 9 سال بعد دوبارہ فروخت کے لیے پیش کردیا۔

باغی ٹی وی : سابق وزیر اعظم کی قومی اسمبلی سے تحریک اعتماد کے بعد برطرفی کے چند روز بعد ہی سے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر عمران خان کی حمایت میں اور نو منتخب حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے دیکھے جارہے ہیں۔

جہاں ایک طرف موجودہ حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہروں اور عمران خان کی حمایت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک معروف کپڑے کے برانڈ ’کرما‘ نے عمران خان کی تصویر والا کرتا دوبارہ متعارف کرادیا۔

کرما‘ نے ابتدائی طور پر ’عمران خان کُرتا‘ کو 2013 میں متعارف کرایا تھا جو عام انتخابات کے دوران انتہائی مقبول ہوا تھا اور پی ٹی آئی کارکنان اسے جلسوں اور ریلیوں میں پہن کر شریک ہوا کرتے تھے اس وقت کُرتے کو مختلف رنگوں میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا، جس پر عمران خان کی تصاویر آویزاں تھیں۔

اب فیشن ہاؤس ’کرما‘ نے ان ہی کُرتوں کو دوبارہ فروخت کے لیے پیش کردیا اور دعویٰ کیا کہ ان کُرتوں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔

برانڈ نے سوشل میڈیا پر اس کرتے کی پری بکنگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’بہت زیادہ مطالبے پر ہم مقبول عمران خان کرتا واپس لارہے ہیں-

تاہم اس بار فیشن ہاؤس نے کُرتوں کی قیمت بہت ہی زیادہ رکھی ہے، جس وجہ سے سوشل میڈیا پر اسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے اگرچہ فیشن ہاؤس نے آفیشل کُرتے کی قیمت کا اعلان نہیں کیا، تاہم سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایک کُرتے کی قیمت 20 ہزار روپے رکھی گئی ہے جب کہ پاجامے یا پینٹ کی علیحدہ قیمت 10 ہزار روپے رکھی ہے۔

مجموعی طور پر کُرتا اور پینٹ 30 ہزار روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جب کہ 2013 میں کُرتے کی رقم 4 ہزار روپے تک رکھی گئی تھی عمران خان کُرتوں کی قیمت 30 ہزار روپے رکھے جانے پر فیشن ہاؤس پر کئی لوگ تنقید کر رہے ہیں جب کہ فیشن ہاؤس پر سیاسی ہونے کا الزام بھی لگا رہے ہیں۔

تاہم تنقید کے باوجود فیشن ہاؤس نے کُرتوں کی اصل رقم پر کوئی وضاحت نہیں کی۔

Leave a reply