لاہور: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان مہنگے فرنس آئل سے بجلی بنا کر عوام کی مسلسل جیب کاٹ رہے ہیں۔
باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا کے دوران بازار سے بخار کی گولی غائب ہونا انتہائی شرمناک ہے اور بخار کی گولی سے ایل این جی اور کھاد تک ہر چیز کی بلیک مارکیٹنگ جاری ہے۔
وزیراعظم کا دورہ چین،پاکستان 3ارب ڈالر کے قرضے اور چھ شعبوں میں سرمایہ کاری کا خواہاں
امرہم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کے لیے روزگار، مریض کے لیے دوائی اور کسان کے لیے کھاد غائب ہے حکومت کو شرم آنی چاہیے عمران خان نے ملک سے گیس غائب کر کے اپنے مافیاز کی جیبیں بھری ہیں عمران خان مہنگے فرنس آئل سے بجلی بنا کر عوام کی مسلسل جیب کاٹ رہے ہیں۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان نے مزید کہا کہ عوام کی خوشحالی، روزگار اور کاروبار غائب کرنے والی حکومت کو فارغ ہونا چاہیے چینی، آٹا، گیس، بجلی، دوائی، کھاد عمران مافیا عوام کی جان کھا رہا ہے۔
کراچی ائیر پورٹ پر منی لانڈرنگ کی بڑی کوشش ناکام
قبل ازیں مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ کسانوں کی حالت قابل رحم ہے اور حکومت غائب ہے۔ کسان کی مدد نہ ہوئی تو زرعی اجناس اور پیداوار کی قلت کی صورت پورا ملک خمیازہ بھگتے گا،کسانوں کو کھاد سونے کے بھاؤ بھی نہیں مل رہی جبکہ آٹا، چینی اور گیس کی طرح کھاد بھی غائب ہو گئی ہے،کسانوں کی ہنگامی مدد کی جائے اور یوریا کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔