نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ کا کیس،عمران خان اور بشریٰ بی بی آج نیب میں طلب

0
42

قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو آج طلب کرلیا۔

باغی ٹی وی : نیب راولپنڈی نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے نیب راولپنڈی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو آج صبح 10 بجے طلب کیا ہےعمران خان کو کیس سے متعلقہ دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے گزشتہ روز نیب ٹیم نے زمان پارک پہنچ کر نوٹسز وصول کرائے بشریٰ بی بی سے بطور ٹرسٹی ریکارڈ مانگا گیا ہے نیب کا نوٹس عمران خان کی قانونی ٹیم کے رکن علی بھنڈر نے وصول کیا-

بدقسمتی سے پی ٹی آئی دوسری ایم کیو ایم بننے جا رہی ہے،فیصل واوڈا

نیب کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے ہمراہ القادر یونیورسٹی کی زمین کے کاغذات لائیں القادر ٹرسٹ کی تفصیلات، الحاق کے کاغذات ساتھ لائیں، ڈیڈ، بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی ہمراہ لائیں عمران خان کی عدم حاضری پر قانونی کارروائی ہوگی۔

دوسری جانب نیب راولپنڈی نے سابق معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کو بھی 190 ملین پاونڈ اسیکنڈل کی تحقیقات میں 22 مئی کو طلب کر رکھا ہےنوٹس میں کہا گیا ہے کہ شہزاد اکبر نیب راولپنڈی کے سامنے پیش ہوکر انکوائری میں جواب ریکارڈ کرائیں، عدم پیشی پر قانونی کارروائی ہوگی۔

سعودی عرب اسٹیٹ بینک پاکستان میں 2 ارب ڈالر جمع کرنے پر راضی

شہزاد اکبر کو واپس لانے کے لیے انٹرپول سے رابطے کے لیے وزارت داخلہ سے اجازت بھی طلب کی گئی ہے نیب راولپنڈی نے شہزاد اکبر کو کال اپ نوٹس جاری کردیا، نیب نے شہزاد اکبر کو 22 مئی دن ساڑھے11بجے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے نیب کی جانب سے شہزاد اکبر کو کیس سے متعلقہ دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

نیب نے فیصل واوڈا فیصل واوڈا کو بھی طلب کر لیا ہے اور انہیں دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہےذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا کو بطور گواہ طلب کیا گیا ہے، کیوںکہ جب پی ٹی آئی حکومت نے 190 ملین پاؤنڈ پراپرٹی ٹائیکون سے سیٹلمنٹ کی منظوری دی تھی تو انہوں نے اس وقت بطور وفاقی وزیر سیٹلمنٹ کی مخالفت کی تھی، اور سیٹلمنٹ کو نیب کیس قراردیا تھا۔

اختلاف جتنا ہو، مذاکرات ہمیشہ ہونے چاہئے،سعید غنی

نیب شیخ رشید، علی زیدی اور زلفی بخاری کو بھی 24 مئی کو طلب کیا ہےذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو نے عمران خان کی تمام اراکین کابینہ کے بیانات ریکارڈ کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے کابینہ کے بیشتر ارکان کے بیانات بطور گواہ قلمبند کئے جائیں گے۔

Leave a reply