عمران خان اور بشری بی بی کا پھر چیف جسٹس عامر فاروق پر عدم اعتماد کا اظہار

پٹشنر کے وکیل عدالت کے سامنے بنچ پر اعتراض کی کوئی خاص وجہ بیان نہیں کر سکے,چیف جسٹس ن
0
166
bushra imran

اسلام آباد: عمران خان اور بشری بی بی نے ایک دفعہ پھر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا-

باغی ٹی وی: بشری بی بی کی عمران خان سے جیل میں کسی اور کی موجودگی کے بغیر ملاقات کی درخواست پر سماعت شروع ہوئی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی-

وکیل انتظار پنجھوتہ اور علی اعجاز بٹر عدالت کے سامنے پیش ہوئے انتظار پنجھوتہ نے چیف جسٹس کو کہا کہ بشری بی بی اور ان کے شوہر عمران خان نے آپ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے مجھے ہدایات ہیں کہ ہمارے کیس یہ بنچ نہ سنے ،لاس کورٹ سے اب ہماری امید نہیں رہی ہمارے سارے کیس ایک ہی بنچ میں لگ رہے ہیں-

تنہائی میں شوہر سے ملنا چاہتی ہوں، بشریٰ بی بی کی درخواست

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایسا نہیں ہے جو فیصلے بھی ہیں وہ آپ چیلنج ہو سکتے ہیں کئے ہوئے بھی ہیں پھر چیف جسٹس نے آرڈر لکھوایا کی پٹشنر کے وکیل عدالت کے سامنے بنچ پر اعتراض کی کوئی خاص وجہ بیان نہیں کر سکے اس لئے اسی تناظر میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ، پاکستان بار کونسل ، اسلام آباد بار کونسل اور اسلام آباد ہائیکورٹ بار کو نوٹس جاری کر رہے ہیں اس نکتے پر عدالتی معاونت کریں پھر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی-

اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

واضح رہے کہ گزشتہ روز بشری بی بی نے عمران خان سے تنہائی میں ملاقات کےلیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی ، جس میں کہا گیا کہ اہلکاروں کی موجودگی میں ملاقات کے باعث خاندان کے معاملات پر بات نہیں ہوپاتی،استدعا ہےکہ سپرینڈنٹ اڈیالہ کو میری شوہر سےتنہائی میں ملاقات کیلئےاحکامات جاری کئے جائیں-

Leave a reply