عمران خان سے قتل کی سازش کے ویڈیو ثبوت لیے بغیر نہیں چھوڑنا،مریم نواز کا رانا ثناءاللہ کو مشورہ

maryam nawaz

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کو سکیورٹی دیں مگر قوم کے مجرم اور سب سے بڑے فتنے کو اس کی اوقات سے باہر مت کریں-

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز نےوفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’رانا صاحب! عمران خان سے قتل کی سازش کے ویڈیو ثبوت لیے بغیراس کو چھوڑنا مت تاکہ اس کے نئے شوشے اور جھوٹ کو بےنقاب کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو سکیورٹی دیں مگر قوم کے مجرم اور سب سے بڑے فتنے کو اس کی اوقات سے باہر مت کریں، 4 سال میں عوام کے پیسے پر پروٹوکول کی جو لت اس کو لگ گئی ہے یہ وہی مانگ رہا ہے۔

‏تمہاری چیخیں بتارہی ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ نےتمہارا نمبربلاک کردیاہے:مریم نواز

خیال رہے کہ عمران خان نے کہا کہ ان کے قتل کی سازش کی جارہی ہے اور اس حوالے سے انہوں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کرادی ہے جس میں تمام کرداروں کے نام بتائے گئے ہیں، اگر انہیں کچھ ہوا تو یہ ویڈیو منظر عام پر آجائے گی۔

قبل ازیں گجرات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا تھا کہ مران خان حکومت جانے پر دن رات ماتم کر رہے ہیں، میرا بس چلے تو عمران خان کا نام کبھی اس زبان سے نہ لوں، اس فتنے کے شر سے لوگوں کو بچاوَں گی، پہلے اس نے جعلی خط پیش کیا پھر عالمی سازش کا روناشروع کیا، اب عوام کی ہمدردیاں سمیٹنے کیلئے کہتا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے، جب آپ اقتدار میں تھے تو نہ سازش تھی نہ آپ کی جان کو کوئی خطرہ تھا، عوام آپ سے 4 سال کی کارکردگی کا حساب مانگتے ہیں، آپ کی کارکردگی صفر ہے اس لیے جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہو۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب کارکردگی نہ ہو تو پھر جھوٹے ڈرامے کرنے پڑتے ہیں، خان صاحب ہماری دعا ہے کہ آپ زندہ رہیں اور نواز شریف کی کامیابیاں دیکھتے رہو، اول تو یہ کہ ویڈیو جھوٹ ہے، اگر ہے تو سامنےلاوَ، حادثے کا انتظار مت کریں، آپ ویڈیو سامنے لائیں، پھر نواز شریف کا ظرف دیکھنا وہ تمہیں شہباز شریف سے زیادہ سیکیورٹی دے گا، یہ اپنی تقریر میں زہر کا ذکر کر رہا تھا، اگر آپ کے کھانے میں کوئی زہر ملائے گا تو وہ آپ کا کچن یا گھر والا کوئی ہوگا-

یٰسین ملک کورہاکرو:دنیابھرمیں ٹویٹرٹرینڈ بننےلگا،ہرکوئی کشمیریوں کےساتھ…


دوسری جانب رانا ثنا ءاللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان جو فون چوری ہونے کی بات کرہا ہے تو اسکے آگے پیچھے جس طرح کے تلنگے ہوتے ہیں انہوں نے ہی چوری کرلیے ہوں گےعمران خان کو آج بھی وہی سیکیورٹی حاصل ہےجو اسکو بطور وزیراعظم حاصل تھی اس سے زیادہ اور کیا سیکیورٹی دی جائے ان پر 150 سے 200 تک سیکیورٹی حاصل ہے –


رانا ثنا ءاللہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی عمران خان کے ساتھ ہوتی ہے وہ بنی گالہ سے جہاں جائیں سیکویرٹی ان کے ساتھ جاتی ہے عمران خان نے نیا فراڈ جھوٹ بول کر اپنا بیانیہ چلانا ہوتا ہے پہلے امریکی سازش کا بیانیہ چلایا وہ ناکام ہوا تو میر جعفر صادق والی بات لے آیا وہ پٹ گیا تو پھر اپنے قتل کا بیانیہ لے آیااگر کوئی وڈیو ریکارڈ کروا کر چھپائی تو اسے سامنے لاؤ عوام کے ساتھ شئیر کرو ہم اس پر جیوڈیشل کمیشن انکوائری کمیشن بناتے ہیں-


رانا ثنا ءاللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک فتنہ ہے یہ قوم کو تقسیم کرنا اور گمراہ کرنا چاہتا ہے نواجوان نسل کو تباہ کرنا چاہتا ہے-

وزیراعظم کی آصف زرداری اورمولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں،پیٹرولیم قیمتوں پر مشورہ مانگ لیا


وزیر داخلہ کا کہنا تھا کپ جب میاں نواز شریف کی جیل میں صحت چند دنوں میں گری اور وہ شدید بیمار ہوگئے تو ہم نے انکو کچھ کھلائے جانے کے شک خدشے کا اظہار کیا تھا لیکن اب عمران خان کہتا ہے کہ ایسا زہر ہے جو کھانے میں ملایا جائے تو اس سے ہارٹ اٹیک ہوجاتا ہے جو ظاہر کرتا ہے اسکو اس چیز کا علم ہے-


وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ عمران خان ایسا فراڈ اور جھوٹ گھڑ کر لاتا ہے جو اسکا فین کلب اس پر یقین کرلیتا ہے ہر ذی شعور انسان یہ سمجھتا ہے کہ یہ ذہنی طور پر کھسک چکا ہے جسکو پتہ ہی نہیں ہوتا کہ کون سی بات کرنی ہے اور کونسی نہیں کرنی-

بلاول بھٹوکا بحثیت وزیر خارجہ پہلا دورہ، 18 مئی کو امریکہ روانہ ہوں گے


رانا ثنا ءاللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان اس زمین پر فساد ہے، یہ بدترین ناسور پوری قوم کو تقسیم کررہا ہے، عمران خان کا قلعہ قمع کرنا ضروری ہوچکا، یہ ناسور ہر روز شام کو گالیاں نکالنے کیلئے کھڑا ہوجاتا ہے-


رانا ثنا ءاللہ کا کہنا تھا کہ اس قسم کی آوارہ تقریر جو یہ روز کرتا ہے اس کا ہم پر کیا پریشر پڑے گا اور نہ پڑ سکتا ہے ہر کوئی سمجھتا ہے کہ یہ فساد فی الارض ہے یہ ایسا ناسور ہے جسکا قلع قمع ہونا چاہیے-


ان کا کہنا تھا کہ ہم ملک کو اس بحران سے جو اس نالائق اور نااہل ٹولے نے ڈال دیا ہے اس سے نکالنا چاہتے ہیں جونہی ملک اس بحرانی کیفیت سے نکلے گا ہم فوری الیکشن کیجانب جائینگے اور وہ الیکشن فری اینڈ فئیر کسی مداخلت کے بغیر ہونے چاہییں-

کراچی: بولٹن مارکیٹ کے قریب دھماکا،1 خاتون جاں بحق 12 افراد زخمی

Comments are closed.