عمران خان کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت

0
54

لاہور:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے شدید مذمت کی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مذمتی بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کل سویڈن میں احتجاج کے دوران قرآن کریم نذر آتش کئے جانے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس مارچ میں ہماری حکومت کی کاوش کے نتیجے میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسلاموفوبیا کے انسداد کے عالمی دن کے حوالے سے او آئی سی کی تائید یافتہ تاریخی قرارداد منظور کی۔

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی ،وزیراعظم شہباز شریف کی شدید الفاظ میں مذمت

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے ذریعے اقرار کیا گیا کہ اسلام اور شعائرِ اسلام کے خلاف نفرت انگیز اقدامات کو آزادی اظہار کا تحفظ حاصل نہیں۔

خائن کیلئے قرآن کریم میں سخت الفاظ استعمال ہوئے ہیں،چیف جسٹس

اس سے پہلے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی جانب سے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے گھناؤنے واقعہ کی شدید مذمت کی گئی ہے۔اپنے مذمتی بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قرآن کریم کی بے حرمتی کا واقعہ بدترین اور انتہائی دل آزاری والا فعل ہے، مہذب معاشرے میں ایسے افسوسناک واقعہ کی رتی بھر بھی گنجائش نہیں، کسی بھی مہذب معاشرے میں الہامی کتاب کی بے حرمتی کے واقعہ کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔

ٹیکساس کے پہلے مسلمان قانون سازوں نے صدیوں قدیم قرآن پاک پرحلف اٹھا لیا

چودھری پرویز الہٰی کا مزید کہنا تھا کہ قرآن کریم کا احترام ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، آزادی اظہار کی آڑ میں ایسا واقعہ ہر گز برداشت نہیں، کیا اربوں مسلمانوں کی دل آزاری سے آزادی اظہار کے تقاضے پورے ہوتے ہیں؟، سویڈن کے اس اقدام سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔

Leave a reply