سونے کی غیر قانونی کان بیٹھ گئی، 22 افرادہلاک

0
47

جمہوریہ کانگو کے مشرقی علاقے میں ایک غیر قانونی سونے کی کان بیٹھ گئی ۔ جس سے خواتین اور بچوں سمیت 22افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ کنڈو شہر سے 180 کلومیٹر دور کمپین کے مقام پر پیش آیا۔

ٹرین حادثے میں 70 افراد ہلاک

کانگو کے سماجی امور کے وزیر اسٹیو کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق 14افراد اس حادثہ میں ہلاک ہو گئے تھے۔ ریسکیو ورکرز نے ملبہ سے سات لاشیں بعد میں نکالیں۔

وزیر کے بقول حادثہ میں شدید زخمی ہونے والے تین افراد ہسپتال میں جا کر دم توڑ گئے۔حکام نے ہلاکتوںمیں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

کانگو، ٹرین پٹری سے اتر گئی، 50ہلاک

واضح رہے کہ جمہوریہ کانگو سونے،تانبے اورکوبالٹ سے مالا مال ملک ہے۔ یہاںلوگ غربت کی وجہ سے غیر قانونی طور پر کھودی گئی کانوں میںکام کرنے پر تیار ہو جاتے ہیں۔

کانگو میں شہید پاک فوج کے جوان کے لئے اقوام متحدہ کا ایوارڈ

Leave a reply