ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی بھرمار،شہری لینڈ مافیا سے لٹنے لگے

ضلع بھر میں غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کی بھر مار ,لینڈمافیا شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگا ,ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ ننکانہ صاحب کی طرف سے خاموشی کئی سوالات کو جنم دینے لگی

ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب ,میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب ,میونسپل کمیٹی واربرٹن ,میونسپل کمیٹی شاہ کوٹ اور میونسپل کمیٹی سانگلہ ہل کی حدود میں واقع غیرمنظور شدہ ہاؤسنگ کالونیوں کی بھر مار ہےاور یہ ہاؤسنگ کالونیاں سادہ عوام کو سنہرے خواب دیکھا کر دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں,

سوسائٹی مالکان سادہ لوح عوام کو ہاؤسنگ کالونیوں میں جدید سیکورٹی سسٹم,کیمونٹی سنٹر,کشادہ سڑکیں ,صاف پانی,سیوریج سسٹم,بجلی اور سوئی گیس جیسے خواب دیکھا کر عوام کی جمع پونجی کو لوٹ رہے ہیں جبکہ ضلع بھر میں موجود غیر قانونی ہاؤسنگ کالونی کے خلاف کارروائی نہ ہونے کے برابر ہے

یہی وجہ ہے کہ ڈسٹر کٹ آفیسر پلاننگ محمد ندیم کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے اور ان غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کے خلاف ڈسٹرکٹ پلاننگ برانچ کا کارروائی نہ کرنا کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے ,

شہری حلقوں نے کمشنر لاہور ڈویژن لاہور ,سیکرٹری بلدیات ,صوبائی محتسب پنجاب اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد سے فوری نوٹس اور ان غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

Shares: