اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) پابندی کے باوجود فوڈ عملہ کی سرپرستی میں گندم کی غیر قانونی ترسیل جاری، مقامی بیوپاریوں کی موجیں لگ گئیں، گندم سے لدے کنٹینر فوڈ انسپکٹر کی نگرانی میں دیگر اضلاع کو جانے لگے، شہری نے گندم کی غیر قانونی سمگلنگ کا دھندہ کرنے والے عناصر کے ساتھ گٹھ جوڑ کرنے اور فرضی ووچروں کے ذریعے گندم کی خریداری ظاہر کرنے والے فوڈ انسپکٹر سمیت دیگر عملے کے ارکان کے خلاف کاروائی کیلئے محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بہاول پور سے رجوع کر لیا،
تفصیل کے مطابق محکمہ فوڈ احمد پور شرقیہ کے گندم خریداری سینٹر میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کے الزامات پر مبنی درخواست کے ہمراہ ہتھیجی کے شہری نے محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بہاول پور سے رجوع کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ فوڈ انسپکٹر ملک ایوب، اے ایف سی ابصار نے گندم خریداری کے دوران پابندی کے باوجود کسانوں سے ناجائز کٹوتیاں کیں، اور گندم کی خریداری کے اپنے ایجنٹوں کے ذریعے فرضی ووچروں کے زریعے باردانہ کی چلت کرتے رہے اور بھاری رقوم لے کر مقامی بیوپاریوں سے گٹھ جوڑ کرتے ہوئے حکومتی پابندی کے احکامات کے باوجود اپنی نگرانی میں گندم کی سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کاروائی کی بجائے ان کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں اس سلسلے میں انہوں نے فوڈ سنٹروں پر اپنے پرائیوٹ ایجنٹ بٹھا رکھے ہیں جو عابد بڈا چوکیدار کے ہمراہ گندم سمگل کرنے والے بیوپاریوں سے رابطے میں رہتے ہیں جبکہ کسی بھی شہری کی شکایت کے باوجود فوڈ عملہ گندم لے جانے والی گاڑیوں کو روکنے کی بجائے انہیں اپنی نگرانی میں مخصوص راستوں سے اپنے علاقے سے نکال دیتے ہیں شہری نے اپنی درخواست میں یہ بھی الزام لگایا ہے کہ اس سلسلے میں تحریری شکایات کے باوجود ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر بھی کسی کاروائی سے گریزاں ہے شہری نے کرپشن کرنے والے محکمہ فوڈ کے زمہ داران کے خلافسخت کاروائی کی استدعا کی ہے
Shares: