پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار مرزا گوہر کی فلم لاک ڈاؤن کا پہلا آفیشل پوسٹر سامنے آ گیا-
باغی ٹی وی :چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والی کورونا وائرس کی وبا کے باعث گزشتہ پانچ ماہ سے دنیا بھر کے تفریحی مقامات اور مذہبی تعلیمی اور ثقافتی سرگرمیوں سمیت فلموں کی ریلیز اور شوٹنگنز رُکنے کے ساتھ سینما ہاؤسز بھی بند ہیں –
دنیا بھر کورونا سے بچاؤ کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا اور تمام قسم کی سرگرمیاں بند کر دیں گئیں جبکہ اب تک دنیا بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہے۔تاہم اسی عالمگیر وبا اور لاک ڈاؤن میں بہت ساری فلم سازوں، لکھاریوں، اداکاروں اور پروڈیوسرز اس وبا پر کام کرنے کا سوچا اور اب ہا لی وڈ اور بالی وڈ پروڈیوسرز کورونا پر فلمیں بنانے کے لئے تیار ہیں-
دیگر فلم انڈسٹریز کی طرح پاکستانی فلم انڈسٹری بھی کورونا کی وبا کے پس منظر کی کہانی پر مشتمل فلم بنانے میں مصروف ہے۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گوہر رشید اور نامور اداکارہ سونیا حسین کی فلم لاک ڈاؤن کا پہلا آفیشل پوسٹر سامنے آ گیا-
https://www.instagram.com/p/CCoextTDIbj/?igshid=fjibx0dn9kwz
ٹریلر میں اوٹی ٹی پلیٹ فارم کیلئے بنائی جانے والی پہلی پاکستانی فلم لاک ڈاؤن کے پوسٹر میں ایک کھڑکی ہے جس کے پیچھے مرکزی کردار اداکار مرزا گوہر رشید کو منہ کھولے ہوئے بہت ہی دشواری سے سانس لیتے دکھایا گیا ہے۔
فلم لاک ڈاؤن کے ڈائریکٹر ابو علیحہ نے سماجی رابطےئ کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر فلم کا پوسٹر شئیر کیا-
فلم کی پوسٹر سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ فلم لاک ڈاؤن میں عام آدمی کی زندگی پر پڑنے والے اثرات کو اجاگر کرے گی فلم کی ممکنہ ریلیز کے حوالے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر ابو علیحہ نے نجی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم نیٹ فلکس، ایمیزون سمیت او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کے مطلوبہ معیار کوسامنے رکھتے ہوئے انتہائی معیاری کیمروں سے بنائی گئی ہے اور وہی ہمارا پہلا ٹارگٹ ہیں، تاہم فلم کی پاکستانی سینما میں ریلیز کے امکانات کو بھی رد نہیں کیا جاسکتا۔
ابو علیحہ کے مطابق کورونا کے بعد پاکستانی سینماز کھلنے پر فلموں کی بہت ضرورت ہوگی اور ہم بحالی میں اپنا حصہ ڈالنے کیلئے تیار ہیں۔فلم کی پوسٹ پروڈکشن جاری ہے اور یہ اکتوبر کے وسط تک ریلیز کیلئے مکمل تیار ہوگی۔
فلم کی کہانی سعودی عرب میں مقیم عابدہ احمد نے تحریرکی ہے جو اس سے قبل ٹی وی کیلئے کئی ڈرامہ سیریل تحریرکرچکی ہیں۔فلم کوپروڈکشن ہاؤس “ماؤنٹ بلینک انٹرٹینمٹ ” پروڈیوس کررہا ہے۔
واضح رہے کہ فلم لاک ڈاؤن میں گو ہر رشید کے مقابل سونیا حسین کی جگہ پہلے فریال محمود مرکزی کردار اد کر رہیں تھیں تاہم بعد میں فریال محمود نے ذاتی مسائل کی وجہ سے فلم میں کام کرنے سے معذرت کرلی تھی-
فریال محمود اور گوہر رشید جلد کورونا وائرس کے پس منظر پر بننے والی فلم ’لاک ڈاؤن ‘ میں نظر آئیں گے