بھارت کے متعلق التجا مفتی نے بہت بڑی بات کہہ دی

0
39

محبوبہ مفتی کی بیٹی کشمیری عوام سوچنے پر مجبور ہیں کہ بھارت سے ملنے کا فیصلہ شاید درست نہیں تھا۔

باغی ٹی و ی رپورٹ : مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے بی بی سی اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہر کوئی یہ سوچ رہا ہے کہ کیا بٹوارے کے بعد بھارت سے جاملنے کا فیصلہ درست تھا ؟وزیراعظم عمران خان کی تقریرکےبعدکشمیریوں نےسڑکوں پرآکرنعرےبازی کی،کشمیری سوچ رہےہیں کہ بھارت سےمنسلک ہوئےلیکن آج وہ بھارت سکیولرنہیں رہا.اقوام متحدہ میں عمران خان نےہمارےلیےبات کی اورکشمیریوں کویہ اچھالگا،
مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی نے کہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی انتہا ہو گئی جس کے بعد کشمیری عوام سوچنے پر مجبور ہیں کہ بھارت سے ملنے کا فیصلہ شاید درست نہیں تھا۔
واضح رہےکہ مودی حکومت نےجب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا ہے تب سےکشمیر کے اندر کشیدگی انتہا کو پہنچی ہوئی ہے. اور وہاں کرفیوں کو 60 دن سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے.پوری دنیا سے کشمیر کےمسئلے پر آوازیں اٹھ رہی ہیں.کشمیریوں کی بھارت کے خلاف نفرت مزید بڑھ گئ ہے.

مقبوضہ کشمیر، ماہ ستمبرمیں 16کشمیری شہید

Leave a reply