آج مکافات عمل،الزام لگانے والا پورا خاندان چور ثابت ہو رہا، مریم نواز

0
138
قدرت کی عدالت نے پاکستان، نوازشریف اور ن لیگ کے ساتھ ہونے والے ظلم کا ’’سوموٹو‘‘ لے لیا ہے،

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نوازنے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج مکافات عمل ہورہا ہے۔ جو جھوٹے الزام نواز شریف پر مجھ پر ہماری لیڈرشپ پر یہ لگاتے تھے وہی ایک ایک الزام خود ان پر آج سچ ثابت ہورہے ہیں۔ دوسروں کو چور کہنے والا آج خود پورے خاندان سمیت چور ثابت ہوگیا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ احسن اقبال صاحب آج آپکی بہن مریم نواز آپکی وفاؤں کو سلام پیش کرنے آئی ہے،سنا ہے آپ نے نارووال نے دن رات خدمت کی ہے اور اسی خدمت کی آپ کو سزا ملی، بازو پر گولی کھائی ،نارووال , ظفر وال , شکر گڑھ کی بہنوں بھائیو , احسن اقبال کے چاہنے والو , نوازشریف سے محبت کرنے والو آپکو مریم نواز کا سلام،ہ مجھے چاروں جانب عوام ہی عوام دکھائی دہے رہے ہیں۔ اتنا بڑا جلسہ ہے کہ اسٹیڈیم سے بھی باہر جا چکا ہے۔ میری بدقسمتی ہے کہ کبھی نارووال نہیں آ سکی ، مگر آج یہاں آ کر خوشی کی کوئی حد نہیں ہے۔ آج جانا کہ مجھے نارووال، شکر گڑھ اور ظفر وال کیوں بلایا جا رہا تھا

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والے گھروں کو چلے گئے اور آج میدان میں صرف اور صرف ایک لیڈر شیروں کی طرح کھڑا ہے، اس کا نام محمد نواز شریف ہے۔ جتنی سازشیں کیں، جتنا انتقام لیا، جتنا ظلم کیا، ایک ایک کرکے سب اپنے اپنے انجام کو پہنچے، آج ٹی وی پر دیکھتے ہوں گے نواز شریف کو اللہ نے دوبارہ عزت دے دی۔ یہ مکانافات عمل کے سوا کچھ نہیں،نوازشریف نے اپنا مقدمہ ثاقب نثار یا عطابندیال پر نہیں چھوڑا، انگلی اٹھاکر اللہ پر چھوڑا تھااور کہا تھا کہ میں مقدمہ اللہ پر چھوڑوں گا اور اللہ نے انہیں سرخرو کردیا،

عمران خان کیخلاف بات کرنے پر پی ٹی آئی رہنما نے امام مسجد کو منافق کہہ دیا

میں وعدے کر کے یوٹرن نہیں لیتا تھا، نواز شریف

خیبر پختونخوا والو، آپ بھی جھوٹے شخص کے جھانسے میں آگئے؟ نواز شریف کا سوال

مریم نواز کے جلسے میں پارٹی پرچم پھاڑنے والے طالب علموں پر مقدمہ درج

 نواز شریف کے مخالف عبرت ناک انجام کو پہنچ رہے ہیں

پاکستان کو نواز دو کے سلوگن سے مسلم لیگ ن نے انتخابی منشور جاری 

ہم ووٹ مانگنے جاتے تو لوگ خواجہ سرا سمجھ کر 50 کا نوٹ دیتے، نایاب علی

 پرانے سیاستدان عوامی خدمت کے بجائے ذات کیلئے سیاست کررہے ہیں

اسلام آباد میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان 

بلوچ یکجہتی کونسل کی ماہ رنگ بلوچ کا ریاست مخالف پروپیگنڈہ بے نقاب

”بلوچ یکجہتی کونسل“ کےاحتجاجی مظاہرے کی حقیقت

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب پولیس زمان پارک آتی تھی تو ڈنڈوں، پیٹرول بموں سے مقابلہ کرتی تھی،جب حساب کتاب کا وقت آیا تو وہیل چیئر پر بیٹھ گئے، ٹانگ پر پلاسٹر چڑھ گیا، جب انسان کے ہاتھ چوری سے رنگے ہوں تو پلاسٹر چڑھانا پڑھتا ہے، تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں ہے، اس کیساتھ سلوک بھی وہی ہونا چاہیے جو آپ دہشتگردوں کی جماعت کیساتھ کرتے ہیں،توشہ خانہ سے ہیرے جواہرات، گھڑیاں چوری کر کے بیچنے کا الزام ثابت بھی ہوا، اگر کوئی وزیراعظم چوری کرتا ہے اور وزیراعظم کی بیوی چوری کرتی ہے تو کیا اسکو اسلئے چھوڑ دیا جائے کہ وہ وزیراعظم یا وزیراعظم کی بیوی ہے، اللہ کرے ہمیں جو برداشت کرنا پڑا انکو نہ کرنا پڑے، اڈیالہ میں والد کو ملنے گئی تو گرفتار کر لیا گیا، والدہ کی وفات کی خبر جیل میں ملی، اللہ کرے کسی دشمن کو بھی ایسی خبر نہ ملے.میں دوبارہ والد کو ملنے گئی تو میرے والد کے سامنے سے مجھے گرفتار کیا گیا، نواز شریف نے اس دن نیب سے ایک جملہ کہا میرے سامنے گرفتار کرنے کی ضرورت تھی، باہر آ رہی تھی کر لینا تھا گرفتار، یاد رکھنا نیب والو، نواز شریف نے کہا تھا وقت ایک جیسا نہیں رہتا، ملک میں شر پھیلانے کے لیے لائے گئے فتنے نے قوم کو صرف ایک ہی سبق دیا کہ مارو گھسیٹو اور آگ لگادو،

ناظم آباد واقعہ، پیپلز پارٹی کے لوگ ملوث ہوئے تو سزا کیلئے تیار ہیں،سعید غنی

این اے 127، بلاول کی حمایت کرنیوالوں کی گرفتاریاں، الیکشن کمیشن کو خط

ہمارے آفس پر بیٹھے ساتھیوں پر گولیاں چلائی جارہی ہیں،مصطفیٰ کمال

الیکشن خونی بننے لگے،کراچی میں گولیاں چل گئیں، ایک کی موت

Leave a reply