کراچی پولیس کی جانب سے الزامات واپس لینے پر پی ٹی آئی مظاہرین کو رہا

court

جوڈیشل مجسٹریٹ سائوتھ نے ایمپریس مارکیٹ کے قریب احتجاج کرنے کے مقدمے میں تفتیشی افسر کے الزامات واپس لینے پر ملزمان کو رہا کردیا۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ سائوتھ کی عدالت میں ایمپریس مارکیٹ کے قریب احتجاج کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔تفتیشی افسر نے رپورٹ عدالت میں جمع کروادی۔ پولیس نے ملزمان پر لگائے گئے الزامات واپس لے لئے۔ عدالت نے ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ پولیس نے مقدمے میں 400 سے 500 افراد کو نامزد کیا تھا۔ حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان، سعید آفریدی، فردوس شمیم نقوی، شجاعت علی خان ایڈووکیٹ اور دیگر شامل تھے، مقدمہ گزشتہ روز درج کیا گیا تھا۔

کراچی پولیس کا منی گٹکا فیکٹری پر کامیاب چھاپہ، خاتون سمیت تین افراد گرفتار

6 کینال بن گئے تو بدین، ٹھٹھہ، کراچی، سجاول ڈوب جائیں گے، جی ڈی اے

6 کینال بن گئے تو بدین، ٹھٹھہ، کراچی، سجاول ڈوب جائیں گے، جی ڈی اے

Comments are closed.