اسلام آباد پولیس پر لگائے جانے والے الزامات میں کوئی صداقت نہیں،ترجمان

0
56
islamabad

ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس عدالتوں کے احکامات کی بجا آوری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھاتی ہے ۔اسلام آباد پولیس پر لگائے جانے والے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔ پولیس نے عدالتی احکامات پر عمل کیا لیکن دوسری جانب سے مجرمانہ عمل دھرائے گئے۔ الزامات محض تفتیش پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ بے بنیاد الزامات اور پراپیگنڈہ پولیس کو اپنے قانونی اقدامات سے نہیں روک سکتا ۔اسلام آباد پولیس قانون کی عملداری اور عدالتوں سے تعاون کے فرائض سر انجام دیتی رہے گی۔پولیس کا بنیادی فرض عوام کی جان و مال کی حفاظت ہے جو کہ پولیس بخوبی ادا کرتی رہے گی۔قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔کسی سے امتیازی سلوک نہیں کیا جائیگا ۔اسلام آباد پولیس کو منصوبہ بندی کے تحت افواہوں اور الزامات کا نشانہ بنایا جارہا ہےجسکی اسلام آباد پولیس مذمت کرتی ہے۔ اسلام آباد کیپیٹل پولیس بیک وقت دہشتگردی ،امن عامہ کے قیام اور جرائم کی سرکوبی کیلئے مصروف عمل ہے

عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عدالت پیشی کے لئے گئے تھے وہاں تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی تھی، عمران خان عدالت پیش نہیں ہو سکے تھے بلکہ عدالت نے عمران خان کی حاضری کے لئے فائل گاڑی میں بھجوا دی تھی، بعد ازاں فائل بھی گم ہو گئی، عمران خان اسکے بعد لاہور واپس آ گئے، عمران خان کی پیشی کے حوالہ سے ہونیوالی ہنگامہ آرائی پر اسلام آباد پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے اور ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کی گرفتاریاں بھی جاری ہیں

Leave a reply