امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس حرمین شریفین مذہبی امور انتظامیہ کے سربراہ مقرر

امام کعبہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کا عہدہ سعودی وزیر کے برابر ہوگا
0
40
saudi arabia

جدہ: امام کعبہ اور حرمین شریفین اتھارٹی کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ (حرمین شریفین) مذہبی امور انتظامیہ کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔

باغی ٹی وی: سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی کابینہ نے اسلام کی دو مقدس ترین مساجد میں مذہبی امور کی نگرانی کے لیے ایک نئی آزاد ایجنسی کے قیام پراتفاق کیا ہے یہ ایجنسی مکہ مکرمہ میں المسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ کے مذہبی امور کی صدارت کہلائے گی-

عرب میڈیا کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کی نگرانی کے لیے سعودی فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے براہ راست کنٹرول میں نئی کونسل قائم کر دی گئی ہے امام کعبہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کے مذہبی امور انتظامیہ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، ان کا عہدہ سعودی وزیر کے برابر ہوگا کابینہ نے صدارتِ عامہ برائے الحرمین الشریفین (جنرل پریزیڈنسی) کا نام تبدیل کرکے جنرل اتھارٹی برائے المسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

پوپ فرانسس نے مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات سے خبردار کردیا

سعودی میڈیا کے مطابق نئی کونسل مکہ، مدینہ کی دونوں مقدس مساجد کے مذہبی امور کی صدارت کرے گی، نئی کونسل مذہبی اسباق، خطبات اور اذان سمیت دونوں مساجد میں ہونے والی سرگرمیوں کی نگرانی کرے گی، سعودی بادشاہ کی زیرنگرانی نئی کونسل کو ممکنہ طور پر زیادہ مالی اور انتظامی آزادی حاصل ہوگی یعنی یہ دونوں مقدس مساجد میں خدمات ، آپریشنز ، تعمیر ومرمت اور ترقیاتی کاموں کا انتظام سنبھالے گی ا س کا ایک انتظامی بورڈ ہوگا جس کے سربراہ اور ارکان کا تقرر شاہی فرمان کے ذریعے کیا جائے گا۔مقدس مساجد کی نگرانی کرنے والی سابقہ کونسل سعودی حکومت کے کنٹرول میں تھی۔

سعودی شاہی فرمان کے ذریعے وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کے امور کے لیے جنرل اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف کی شرائط بڑی کڑی اور سخت ہیں،وزیراعظم

Leave a reply