واسا نے پانی کے بلوں میں 200 فیصد تک اضافہ کر دیا

واسا پانچ ارب روپے سالانہ خسارہ برداشت کرتی ہے
0
40
water

واسا نے پانی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ کردیا ہے-

باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق واسا نے پانی کے بلوں میں 200 فیصد تک اضافہ کر دیا ، واسا کی جانب سے پانی کے بلوں میں اضافے کے تناسب کے مطابق سات مرلہ گھر کا بل 500 سے بڑھ کر 1500 روپے ماہوار ہوگیا ہے، دس مرلے کے گھر کا بل 650 سے بڑھ کر 1800 روپے اور ایک کنال گھر کا بل 1300 سے بڑھ کر تین ہزار سے زائد ہوگیا ہے۔

ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہنا ہے کہ واسا پانچ ارب روپے سالانہ خسارہ برداشت کرتی ہے جس کی بنیادی وجہ بجلی، پٹرول اور دیگر اخراجات کا بڑھنا ہے لہذا مجبوراً واسا کے بلوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف کی شرائط بڑی کڑی اور سخت ہیں،وزیراعظم

دوسری جانب پینے کے صاف اور محفوظ پانی کے نام پر فروخت ہونے والے منرل واٹرکے 20 برانڈز کے مبینہ طور پر غیرمعیاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے جن کے پینے سے مختلف قسم کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے،پی سی آر ڈبلیو آرکی طرف سے جاری سہ ماہی رپورٹ کے مطابق اپریل تا جون 2023 کی سہ ماہی میں مجموعی طور پر 20 شہروں سے منرل واٹر کے 169برانڈز کے نمونے حاصل کئے گئے۔

وزیراعظم کا توشہ خانےکے تحفے نیلام کر کے رقم یتیم بچوں کو دینے کا اعلان

ان نمونوں کا پی ایس کیو سی اے کے تجویز کردہ معیار کے مطابق لیبارٹری تجزیہ کیا گیا،تجزیے کے مطابق 169میں سے 20 برانڈز پینے کیلئے غیر معیاری پائے گئے ان 20 برانڈز میں سے 11 برانڈز کے نمونوں میں سوڈیم کی مقدار، دو برانڈز کے نمونوں میں نمکیات مقررہ مقدار سے زیادہ پائی گئی ،ایک برانڈ میں پوٹاشیم مقررہ مقدار سے زیادہ پایا گیا، 6برانڈز جراثیم سے آلودہ پائے گئے جوکہ پینے کے لئے مضرِ صحت ہیں، چار برانڈز کے نمونے میں آرسینک مقررہ مقدار سے زیادہ پائی گئی ہے۔

امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس حرمین شریفین مذہبی امور انتظامیہ کے سربراہ مقرر

Leave a reply