مزید دیکھیں

مقبول

گوجرانوالہ: قرآن پاک پڑھانے والے بہترین لوگ ہیں، مفتی ڈاکٹر محمد رمضان سیالوی

گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی):...

پہلگام فالس فلیگ،کشمیر میں ایک اور فیک انکاونٹر بے نقاب

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے فیک انکاونٹرز کی...

روس نے یوکرین میں 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان کردیا

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے انسانی ہمدردی کی بنیاد...

پنجاب میں خواتین کے قتل، زیادتی، اغوا ور تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافہ

لاہور: پنجاب میں خواتین کے قتل، زیادتی، اغوا ...

امام کعبہ پاکستان پہنچ گئے، فیصل مسجد میں جمعہ بھی پڑھائیں گے

امام کعبہ صالح بن عبداللہ بن حمید 6 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی، وزیر تعلیم مدد علی سندھی،وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی اور سعودی سفیر نواف بن سید المالکی نےامام کعبہ کا استقبال کیا،امام کعبہ اپنے دورے کے دوران پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، امام کعبہ فیصل مسجد میں نماز جمعہ بھی پڑھائیں گے،امام کعبہ پاکستان میں چھ روز قیام کریں گے

اپنے دورے کے دوران امام کعبہ پاکستان میں اعلی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔امام کعبہ شیخ صالح حمید حفظہ اللہ کی پاکستان آمد کے موقع پر مرکزی جمعیت اہلحدیث کے وفد سے ملاقات ہوئی، پروفیسر ساجد میر کی قیادت میں وفد نے امام کعبہ سے ملاقات کی.

امام کعبہ فضیلت الشیخ صالح بن عبد اللہ بن حمید سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی،مولانا عبدالغفورحیدری نے امام کعبہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور کہا کہ مملکت سعودی عربیہ نے فلسطین اور اسرائیل جنگ میں مظلوم فلسطینیوں کی صحیح ترجمانی کرکے پوری امت مسلمہ کی نمائندگی کی ۔ سعودی عربیہ مرکز اسلام ہے سعودی عربیہ کی آواز تمام امت مسلمہ کی آواز ہے ۔وفد میں مفتی ابرا احمد، حماد حیدری ، محمد کاکڑ ودیگر شامل تھے.

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan