انسٹا گرام اور واٹس ایپ میں نئے فیچر ز کا اضافہ

صارف کا ای میل ایڈریس صرف اکاؤنٹ تک رسائی کے لیے استعمال ہوگا
0
163
whatsapp

میٹا کی جانب سے واٹس ایپ ایپلیکیشن میں متعدد فیچرز اور اپ ڈیٹس متعارف کروائے جارہے ہیں،اب کمپنی نے آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے اکاؤنٹس میں لاگ ان ہونے کا متبادل طریقہ کار متعارف کرایا ہے۔

باغی ٹی وی: واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی وایب سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق یہ نیا فیچر آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے،اس فیچر کو پہلے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا تھااس نئے فیچر سے صارفین ای میل ایڈریس کو واٹس ایپ اکاؤنٹ سے منسلک کر سکیں گے۔

یہ فیچر ایس ایم ایس ویریفکیشن کی جگہ نہیں لے گا بلکہ اس وقت صارفین کے لیے مددگار ثابت ہوگا جب وہ ایس ایم ایس کے ذریعے 6 ہندسوں کے کوڈ کو موصول کرنے سے قاصر ہوں گے ای میل ویریفکیشن فیچر اس وقت بہت زیادہ کارآمد ثابت ہوگا جب آپ کسی ایسی جگہ نئی ڈیوائس پر واٹس ایپ اکاؤنٹ پر سائن ان ہونے کی کوشش کریں گے جہاں موبائل نیٹ ورک دستیاب نہیں ہوگا یا کسی نئے فون میں سم لگائے بغیر اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کرنے کے خواہشمند ہوں گے یہ سائن ان ہونے کا بیک اپ طریقہ کار ہوگا اور نئے واٹس ایپ اکاؤنٹ بنانے کے لیے فون نمبر کے اندراج کی ضرورت برقرار رہے گی صارف کا ای میل ایڈریس صرف اکاؤنٹ تک رسائی کے لیے استعمال ہوگا اور دیگر صارفین کو نظر نہیں آئے گا۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے آئی فون صارفین کو واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگااس کے بعد واٹس ایپ اوپن کرکے سیٹنگز میں جائیں اور وہاں اکاؤنٹ کے آپشن پر کلک کریں اس جگہ آپ کو ای میل لاگ ان آپشن نظر آئے گا، جس کو ان ایبل کرکے اپنے ای میل ایڈریس کا اندراج کریں ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ فیچر کب تک اینڈرائیڈ صارفین کو دستیاب ہوگا-

دوسری جانب واٹس ایپ کے بعد اب انسٹاگرام میں بھی ایک نیا فیچر متعارف کروایا جارہا ہے،مصنوعی ذہانت (AI) کے علاوہ اب سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلیکشن ’انسٹاگرام‘ پر بھی نئی اپڈیٹس متعارف کروائی جارہی ہیں اس سے قبل سیم سنگ فونز کے لیے کیمرہ شارٹ کٹ اور اسٹوریز کو اپ ڈیٹ کیا گیا تھا۔

امریکی ڈالر مزید سستا

ٹپسٹر اور موبائل ڈویلپر الیسنڈرو پالوزی کی جانب سے انسٹاگرام کیلئے ایک نیا اور منفرد فیچر لانچ کیا جارہا ہے یہ نیا فیچر ’مائی ویک‘ کے نام سے لیک کیا گیا ہے،اس فیچر کی مدد سے انسٹا اسٹوریز کا وقت بڑھادیا گیا ہے، یعنی انسٹا صارفین انسٹا اسٹوریز کو پورے ہفتے تک برقرار رکھ سکیں گے۔
https://x.com/alex193a/status/1725848919978999856?s=20
صارفین اس فیچر کی مدد سے اپنی مرضی سے نہ صرف اسٹوری کو پورا ہفتہ برقرار رکھ سکتے ہیں بلکہ ان اسٹوریز کو بدل بھی سکتے ہیں اور چاہیں تو ان اسٹوریز میں نئی اسٹوری بھی شامل کر سکتے ہیں اب تک یہ فیچر جاری نہیں کیا گیا ہے، لیکن توقع ہے کہ جلد یہ فیچر صارفین کیلئے دستیاب ہوگا۔

ڈی سیل ہونے والی 84 فیکٹریوں کو دوبارہ سیل کرنے کا حکم

Leave a reply